Breaking News
Home / اہم خبریں / لاک ڈاوَن کا دورانیہ کم سے کم کتنے ہفتے ہوسکتا ہے، کیا بند اور کیا کھلا رہے گا؟ اعلان کر دیا گیا

لاک ڈاوَن کا دورانیہ کم سے کم کتنے ہفتے ہوسکتا ہے، کیا بند اور کیا کھلا رہے گا؟ اعلان کر دیا گیا

عید سے قبل لاک ڈاون نافذ کرنے کی تیاری، لاک ڈاوَن کا دورانیہ کم سے کم کتنے ہفتے ہوسکتا ہے، کیا بند اور کیا کھلا رہے گا؟ اعلان کر دیا گیا۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ لاک ڈاوَن نافذ کیا گیا تو عید سے پہلے ہوگا، لاک ڈاوَن کا دورانیہ کم سے کم 10 دن اور زیادہ سے
زیادہ 2 ہفتے ہوسکتا ہے، لاک ڈاؤن کے دوران کون سی چیز بند ہوگی اور کون سی کھلی رہے گی،اس کا خاکہ تیار ہوچکا ہے، امید ہے ایس اوپیز پر عملدرآمد سے بہتری آجائے۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ اضافی اور مئوثر اقدامات سے کورونا کی شرح میں بہتری آئے۔ زیادہ شرح والے علاقوں میں

لاک ڈاوَن کی تیاری کررہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران کیا چیز بند رہےگی اور کیا کھلا رہےگا، اس حوالے سے خاکہ تیار ہوچکا ہے۔ لاک ڈاوَن کا دورانیہ کم سے کم 10 دن اور زیادہ سے زیادہ 2 ہفتے ہوسکتا ہے۔ کورونا کی پہلی 2 لہروں کے دوران کراچی میں کورونا کیسز کی شرح زیادہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ این سی او سی کے فیصلوں کا جائزہ چار روز بعد لیا جائےگا۔ صورتحال دیکھنے کے بعد ہی مزید سختیاں ہوسکتی ہیں۔ مثبت کیسز والے شہروں میں لاک ڈاون لگایا جاسکتا ہے۔ ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہوا تو لاک ڈاون لگایا جائےگا۔ اگر لاک ڈاوَن لگایا تو عید سے پہلے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی موجودہ لہر کو سنجیدہ لینا چاہیے۔

تیسری لہر بہت خطرناک ہے احتیاط کرنا ہوگا۔ مزید برآں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ این سی اوسی اسد عمر نے کہا کہ سائینو فورم کی 5 لاکھ ڈوزز آج پاکستان پہنچ جائیں گی۔ پی اے ایف کے خصوصی طیارے سے سائینو فورم کی ڈوزز آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ 60 سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کو واک ان ویکسی نیشن کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں آکسیجن کی سپلائی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

About admin

Check Also

امانت علی کے مداحوں پر قیامت ٹوٹ پڑی۔۔ پاکستان کے معرف ترین گلوکار انتقال کر گئے، افسوسناک خبر

امانت علی کے مداحوں پر قیامت ٹوٹ پڑی۔۔ پاکستان کے معرف ترین گلوکار انتقال کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com