Home / پاکستان / عید سے پہلے تنخواہوں کے ساتھ بونس سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

عید سے پہلے تنخواہوں کے ساتھ بونس سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خوشی کےموقع پر ہر ملازم کی خواہ وہ سرکاری ہو یا پرائیویٹ اُس کی خواہش ہوتی ہے کہ اُسے  تنخواہ کے ساتھ اضافی تنخواہ یا بونس ملے تاکہ اُس کی خوشیوں کا مزہ دوبالا ہو سکے اور وہ اپنی فیملی کے ساتھ مہنگائی کے دور میں بھرپور لطف اندوز ہو سکے۔

نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے عیدالفطر پر مشروط بونس دینے کا اعلان کر دیا، کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں میں ملوث افسران وملازمین کس بونس نہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایک سال سے غیر حاضر اور زیرالتواء محکمانہ انکوائریز کے حامل افسران و ملازمین کو بونس نہیں ملے گا، این ٹی ڈی سی بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بونس دینے کی منظوری دیدی ہے، جس کے مطابق گریڈ ایک سے چار تک کے ملازمین کو ڈیڑھ ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور بونس دی جائے گی جبکہ ڈیلی ویجز ملازمین کو بھی ڈیڑھ ماہ کی تنخواہ بطور بونس دی جائے گی۔اسی طرح گریڈ پانچ سے بیس تک کے افسران و ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دی جائیگی جبکہ کنٹریکٹ پر تعینات افسران کو کمپنی کے قوانین کے مطابق بونس دینے کی منظوری دی گئی ہے، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد بونس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ہدایت پر بینکوں کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی۔این سی او سی کے کورونا کا پھیلاؤ روکنےکے فیصلے کے تحت بینکوں کے اوقات کار تبدیل کیے گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کےمطابق پیر سے جمعرات بینکوں کے کاروباری اوقات صبح 9 سے ایک بجے تک ہوں گے جب کہ بینکوں کے دفتری اوقات پیر سے جمعرات صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے۔

About admin

Check Also

عمران خان آؤٹ، بلاول بھٹو اِن! آنے والے انتخابات میں کیا ہونے والا ہے؟ پیشگوئی کر دی گئی

کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے پیش …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com