Breaking News
Home / موسم / مئی کے پہلے ہفتے بارشیں ہی بارشیں ، محکمہ موسمیات نے روزےدار وں کوٹھنڈی ٹھارخوشخبری سنا دی

مئی کے پہلے ہفتے بارشیں ہی بارشیں ، محکمہ موسمیات نے روزےدار وں کوٹھنڈی ٹھارخوشخبری سنا دی

محکمہ موسمیات نے آج بروزہفتہ سے شروع ہونے والے ماہ مئی کے بارے میں نوید سناتے ہوئے مئی 2021کا پہلا ہفتہ انتہائی خوشگوار گزرنے کی پیش گوئی کر دی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائوں پر مشتمل بارشیں برسانے والا ایک نیا سسٹم لاہور سمیت پنجاب بھر میں داخل ہو چکا ہے جو رواں ہفتے تیز ہوائوں کے ساتھ ساتھ

گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش برسانے کا باعث بنے گا جس سے نہ صرف گرمی کی شدت میں کمی واقع ہو گی بلکہ موسم خوشگوار ہو جائے گا محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روزشہر کا موسم خشک اور گرم رہا جس کے نتیجہ میں شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکاڈ کیا گیا۔جبکہ آج جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم بلوچستان ،بالائی سندھ ، پنجاب، وسطی و زیریں خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکا ن ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم بلوچستان ،بالائی سندھ ، پنجاب، وسطی و زیریں خیبر پختونخوا اور کشمیر میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکا ن ہے ۔

About admin

Check Also

طوفانی مون سون بارشیں، سیلاب کا الرٹ جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں طوفانی مون سون بارشیں، سیلاب کا الرٹ جاری، دريائے چناب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com