Breaking News
Home / اہم خبریں / سابق ڈی آئی جی پولیس کے تہلکہ خیز انکشافات

سابق ڈی آئی جی پولیس کے تہلکہ خیز انکشافات

لاہور(ویب ڈیسک)سیشن عدالت نے سائبر کرائم ایکٹ کے کیس میں ملوث سابق ڈی آئی جی جنید ارشد کی پی آئی سی ہسپتال کی دل کے بائی پاس سے متعلق میڈیکل ریکارڈ طلب کر تے ہوئے سماعت ملتوی کردی،ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے آئندہ سماعت میڈیکل رپورٹ طلب کی ملزم جنید ارشد نے

بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کررکھی ہے درخواست گزار ملزم سابق ڈی آئی جی جنید ارشد کا موقف ہے کہ اس کے خلاف بیوی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کا الزام عائد ہے،وہ بیمار ہے،ان کے دل کا بائی پاس ہوا ہے،ملزم کے خلاف ایف آئی اے نے سابقہ بیوی عائشہ سبحانی کی درخواست پر مقدمہ درج کر رکھا ہے،ملزم کا موقف ہے کہ اس کی سابقہ بیوی عائشہ سبحانی نے بے بنیاد الزامات عائد کیے،بیوی کے کئی لوگوں سےریلیشنز تھے اعتراض کیا تو اس کیس میں پھنسا دیا عائشہ سبحانی نے مجھے پھنسانے کیلئے خود تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈکی تھی، سابقہ بیوی ریٹائرڈ جج کی بیٹی ہے، سابقہ بیوی عائشہ سبحانی نے میرا کیریئر تباہ کر دیا، سابقہ بیوی نے اثر و رسوخ استعمال کرکے مجھے کیس میں پھنسایا، عدالت سے استدعاہے کہ اس کی ضمانت منظور کی جائے۔

About admin

Check Also

چینی کی فی کلو قیمت میں ”60 ”روپے کلو کمی اب کتنےروپے فی کلو ہو گئی–؟ تاریخی خوشخبری آ گئی

مقامی شوگر ملوں سے ترسیل کے آغاز کے بعد چینی کی فی کلو قیمت میں” …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com