Breaking News
Home / Other / سارہ علی خان نے سیلفی لینے والے مداح کو جھاڑ پلاد ی

سارہ علی خان نے سیلفی لینے والے مداح کو جھاڑ پلاد ی

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے ان کے ساتھ سیلفی لینے والے مداح کو جھاڑ پلادی۔اداکار سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان بالی ووڈ کی چلبلی اداکارہ ہیں۔ سارہ نے ابھی محض چار فلموں میں ہی کام کیا ہے لیکن اپنی اداکاری سے لاکھوں لوگوں کو اپنا مداح بنالیا ہے۔ حال ہی میں سارہ علی خان اپنی والدہ امریتا سنگھ

اور بھائی ابراہیم علی خان کے ہمراہ ممبئی ایئرپورٹ پہنچیں۔رپورٹس کے مطابق یہ تینوں مالدیپ سے واپس ممبئی آئے ہیں۔ خیر جس چیز نے ایئرپورٹ پر سب کی توجہ کھینچی وہ یہکہ سارہ علی خان مداح کی جانب سے سیلفی لینے پر غصے میں آگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جب سارہ ممبئی ایئرپورٹ سے باہر آرہی تھیں تو ایک مداح ان کے ساتھ ساتھ چلنے لگا۔ مداح سارہ کے ساتھ سیلفی لینا چاہتا تھا اور اس موقع پر اس نے اپنے چہرے سے ماسک بھی ہٹادیا تھا۔ مداح کی جانب سے ماسک اتارنے کے عمل نے سارہ کو غصہ دلادیا اور اداکارہ نے وہیں اسے جھاڑ پلاتے ہوئے اسے کوروناوبا کے پیش نظر سماجی فاصلہ رکھنے کا سبق سکھادیا۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت امتیاز کھوکھر المعرو ف تاجی کھوکھر چند برس قبل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com