Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / پاکستان میں اتنا کماد ہے کہ خنزیر گھس جائے تو آسانی سے ملتا نہیں پھر بھی چینی 100 روپے سے بڑھ گئی،علامہ ناصر مدنی نے مہنگائی کی وجہ بتادی

پاکستان میں اتنا کماد ہے کہ خنزیر گھس جائے تو آسانی سے ملتا نہیں پھر بھی چینی 100 روپے سے بڑھ گئی،علامہ ناصر مدنی نے مہنگائی کی وجہ بتادی

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک،)معروف مذہبی سکالر علامہ ناصر مدنی نے ملک میں جاری مہنگائی پر حکومت کو اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں آڑے ہاتھوں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق علامہ ناصر مدنی کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔علامہ ناصر مدنی کا کہنا تھا کہ پاکستان میںکماد اتنا زیادہ ہے کہ اگر اس میں سور بھی گھس جائے تو وہ ملتا نہیں ہے لیکن چینی پھر بھی 100 روپے سے بڑھ گئی ہے۔علامہ ناصر مدنی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی اس لیے مہنگی

ہے کیونکہ یہاں ”نیکوں”کی حکومت ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ چوری بھی نہیں ہو رہی، کرپشن بھی نہیں ہو رہی، اوپر بیٹھا بھی ایماندار ہے تو پھر یہ سب کیوں ہو رہا ہے؟دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور کی اوپن مارکیٹوں میں انتظامیہ کی رٹ نہ ہونے کی وجہ سے گراں فروشوں کی من مانیاں جاری ہیں ، سرکاری نرخنامے میں کئی سبزیوں اورپھلوں کی قیمتوں میں کمی کے باوجود دکانداروں کی جانب سے گراں فروشی کا رجحان بغیر کسی تعطل کے جاری ہے ، مختلف مقامات پر صارفین اور دکانداروں میں قیمتوں کے معاملے پر توں تکرار معمول بن گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں پرچون سطح پر آلو نیا درجہ اول کی سرکاری نرخنامے میںقیمت42روپے مقرر کی گئی تاہم دکانداروں نے 50تک فروختجاری رکھی،آلو نیا درجہ دوم36کی بجائے40،آلو سفید26کی بجائے30،پیاز درجہ اول23روپے کی بجائے30سے35،پیاز درجہ دوم19کی بجائے25،ٹماٹر درجہ اول30کی بجائے40،ٹماٹر درجہ دوم26کی بجائے30،لہسن دیسی120کی بجائے170،لہسن چائنہ155کی بجائے200سے210،لہسن ہرنائی130کی بجائے170،ادرک تھائی لینڈ 315روپے کیبجائے400،ادرک چائنہ310کی بجائے380سے390،کھیرا دیسی47کی بجائے50سے55،کھیرا فارمی27کی بجائے30،کریلے47کی بجائے55،پالک فارمی17کی بجائے25، میتھی73کی بجائے85،بینگن47کی بجائے55روپے،بندگوبھی27کی بجائے35سے40،پھول گوبھی62کی بجائے80سے85،شملہ مرچ42کی بجائے55سے60،سبز مرچ اول73کی بجائے90روپے،گھیا کدو42کی بجائے50،گھیا توری83کی بجائے100،لیموں دیسی335کی بجائے430سے440،لیموں چائنہ185کی بجائے250،بھنڈی99کی بجائے120،شلجم32کیبجائے40،اروی124کی بجائے140سے150،مٹر104کی بجائے120،مونگرے119کی بجائے125سے130،گاجر چائنہ32کی بجائے40جبکہ حلوہ کدو32کی بجائے 40روپے فی کلو فروخت کیاگیا۔پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی اول 180روپے کی بجائے260روپے،سیب کالا کولو پہاڑی دوم120کی بجائے190سے200،سیب ایرانی145کی بجائے200،،سیب سفید اول113روپے کی بجائے150،کیلا درجہ اول 175کی بجائے240روپے،کیلا درجن دوم105کی بجائے150،کیلا درجن سوم60کی بجائے80،اسٹابری اول140کیبجائے155سے160،اسٹابری دوم68کی بجائے100،آڑو اول180کی بجائے250،آڑو دوم105کی بجائے170،امرود اول160کی بجائے180،امرود دوم95کی بجائے110،کھجور اصیل اول160کی بجائے190سے200،کھیل ایرانی اول225کی بجائے260سے270،خربوزہ65کی بجائے68،کینو سپیشل210کی بجائے300،کینو درجن اول83کی بجائے170سے180،لوکاٹ125کی بجائے135،گرما125کی بجائے130،انار قندھاری350کی بجائے380سے390،تربوز32کی بجائے35سے40 جبکہ فالسہ295کی بجائے360سے370روپے فی کلو تک فروخت کیا گیا۔

About admin

Check Also

””لاہو میں اپنے شوہر کے شاگرد پر فدا ہونیوالی خاتون نے گھر بیٹھے چن چڑھا دیا ، جس نے سنا توبہ کرنے لگا““

اسلام آباد(نیوز دیسک) لاہور انویسٹی گیشن پولیس گرین ٹاؤن نے کارروائی کرتے ہوئے شہری انتظار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com