Breaking News
Home / انٹرنیشنل / تیل کا خزانہ تو کچھ بھی نہیں۔۔سعودی عرب سے ایسی چیز نکل آئی کہ پوری دنیا کو دھنگ رہ گئی۔۔ ناقابل یقین خبر

تیل کا خزانہ تو کچھ بھی نہیں۔۔سعودی عرب سے ایسی چیز نکل آئی کہ پوری دنیا کو دھنگ رہ گئی۔۔ ناقابل یقین خبر

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں مصر کے اہرام مصر سے بھی زیادہ پرانے اور حیرت انگیز آثار قدیمہ دریافت ہوئے ہیں، جنہیں مستطیل کا نام دیا گیا ہے۔ سعودی شہزادے بدر بن عبداللہ کے مطابق ان آثار قدیمہ کی عمر 7 ہزار برس سے زیادہ ہے۔پر شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک امریکی تحقیقی مطالعے کے مطابق سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے میں آثار قدیمہ کی اہم دریافت سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ عظیم الجثہ پتھری ڈھانچے دنیا کے قدیم ترین تاریخی ورثہ شمار ہوتے ہیں۔یہ بات سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبدالله نے ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں

بتائی۔ سعودی شہزادے کے مطابق مذکورہ آثار کی عمر 7 ہزار برس سے زیادہ ہے۔امریکی مطالعے میں محققین کے حوالے سے یہ دلچسپ انکشاف بھی کیا گیا کہ سعودی عرب میں چٹان سے بنے ہزاروں سال قدیم ڈھانچے درحقیقت مصر میں واقع اہرام اور برطانیہ میں واقع پتھری دائروں سے زیادہ پرانے مذکورہ تحقیقی مطالعہ جمعرات کے روز انٹی کوئٹی جریدے میں شائع ہوا تھا۔ جسے امریکی ذرائع ابلاغ نے نشر کیا۔تحقیقی مطالعے کی مؤلفہ اور پرتھ میں ویسٹرن آسٹریلیا یونیورسٹی میں آثار قدیمہ کی سائنسدان میلیسا کینیڈی کے مطابق تحقیق میں 1000 سے زیادہ پتھری ڈھانچوں کا مطالعہ کیا گیا، سعودی عرب میں یہ آثار 2 لاکھ مربع کلومیٹر یا 77 ہزار مربع میل سے زیادہ رقبے پر پھیلے ہوئے ملے، یہ تمام پتھری ڈھانچے شکل میں ایک دوسرے سے بہت زیادہ ملتے ہیں۔تحقیقی مطالعے کے مرکزی مؤلف ہیو تھامس نے واضح کیا کہ بعض قدیم ڈھانچوں کی لمبائی 1500 فٹ سے زیادہ ہے تاہم یہ نسبتا تنگ ہیں، یہ ڈھانچے چٹانوں کی بنیادوں کے علاوہ پہاڑی اور علاقوں اور نسبتاً نشیبی علاقوں میں بھی پائے جاتے ہیں۔بعض محققین کا خیال ہے کہ یہ عظیم الجثہ ڈھانچے کسی سواری کو ایک جانب سے دوسری جانب لے جانے کیلئے بنائے گئے۔ یہ بات جانی نہیں جاسکی ہے کہ پرانے لوگوں نے یہ پتھری ڈھانچے کیوں تیار کئے تھے۔ البتہ کینیڈی کے قیاس کے مطابق ان میں سے بعض کو صرف ایک بار استعمال کیا گیا۔کینیڈی اور تھامس کے مطابق انہوں نے جن ڈھانچوں کا سروے کیا ان میں ایک ایسا ڈھانچہ بھی تھا جس کو 12 ہزار ٹن سیاہ مرمر پتھروں کو منتقل کر کے تیار کیا گیا، اس مشقت طلب کام میں یقیناً کئی سال لگے ہوں گے۔واضح رہے کہ آثار قدیمہ کے ان تحقیقی مطالعوں کی فنڈنگ العُلا روئل کمیشن کی جانب سے کی جاتی ہے۔ یہ کمیشن سعودی عرب کی حکومت نے قائم کیا تھا۔ اس کا مقصد مملکت کے شمال مغرب میں واقع العُلا کے علاقے میں تاریخی ورثے کا تحفظ ہے۔ العُلا میں کئی قدیم تاریخی تعمیرات پائی جاتی ہیں۔

About admin

Check Also

امریکی صدر نےتحریک انصاف کے کس اہم ترین رہنما کو فون گھما دیا؟ آدھا گھنٹہ کیا باتیں ہوئیں ؟ملکی سیاست میں ہلچل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد جب سے امریکہ کے نئے صدر جوبائیڈن منتخب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com