Home / آرٹیکلز / عمران خان، مریم نواز یا بلاول بھٹو۔۔؟؟2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی کردی گئی

عمران خان، مریم نواز یا بلاول بھٹو۔۔؟؟2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی کردی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس وقت پاکستان میں تین بڑی سیاسی جماعتوں کے مابین مقابلہ چل رہا ہے جن میں تحریک انصاف ، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی شامل ہیں اس وقت تحریک انصاف کی چاروں صوبوں میں نمائندگی موجود ہے جبکہ مسلم لیگ ن پنجاب اور پیپلز پارٹی صوبہ سندھ کی حد تک محدود ہے ۔

 جبکہ پی پی سینئر رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ 2023 میں بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے اورموجودہ وزیراعظم عمران خان اپنے پانچ سال پورا نہیں کر سکیں گے۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کو پنجاب میں اپنا وزیراعلی لانے پر حمایت کی پیشکش کردی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پنجاب میں تبدیلی نا گزیر ہو چکی ہے ، مسلم لیگ ن اپنے وزیراعلی ٰکا اعلان کرے تو پیپلزپارٹی ساتھ دے گی ، اس مقصد کے لیے حکمران جماعت کے 25 سے 30 ارکان پنجاب اسمبلی رابطے میں ہیں ، پی ٹی آئی کے اپنے 30 ممبران بھی سوال کرتے ہیں کہ تبدیلی کیوں نہیں لاتے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ان ہاوَس تبدیلی کے لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے ، صوبے میں ان ہاؤس تبدیلی کے لیے شہبازشریف اور حمزہ شہباز سے رابطہ کر کے بات کریں گے۔مسلم لیگ (ن)کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال ہوگیا ہے۔ جن کی 9 ماہ مدت باقی رہ گئی ہے۔ پنجاب میں95فیصد میئرز ڈسٹرکٹ کونسلوں کے چیئرمینوں اور کونسلروں کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے ۔ یہ بات راولپنڈی کے بحال ہونے والے میئر سردار نسیم نے بتائی ۔ مقامی حکومتوں کی معیاد5سال ہے ۔

About admin

Check Also

ایک عورت سے کھانے میں نمک تیز ہوگیا ۔

ایک عورت سے کھانے میں نمک تیز ہوگیا ۔ شوہر کھانے کے لیے بیٹھا تو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com