Breaking News
Home / انٹرنیشنل / وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب میں اہم فیصلے متوقع سینکڑوں پاکستانی قیدی رہا کیے جائیں گے

وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب میں اہم فیصلے متوقع سینکڑوں پاکستانی قیدی رہا کیے جائیں گے

اسلام آباد: سعودی عرب میں پاکستان کے نئے سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب کے دورے کے بعد سعودیہ سے سینکڑوں پاکستانی قیدی رہا ہو کر وطن واپس پہنچیں گے۔سعودی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی سفارتخانے میں ہیلپ لائن قائم کی جارہی ہے جو 24 گھنٹے کام کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان کے دورے میں تین شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں پر دستخط ہونگے۔وزیر اعظم کے دورے میں قیدیوں سے متعلق اجلاس ہوگا۔ سعودی تعاون سے قیدیوں کی رہائی کا کام تیز کر دیا جائے گا۔لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے مزید کہا کہ کہ سفارتخانے میں قائم ہیلپ لائن پر کمیونٹی اپنے مسائل بیان کرسکتی ہے جو 24 گھنٹے کام کرے گی۔

پاکستانی سفیر نے بتایا کہ کمیونٹی اشتراک سے سے پروگرام شروع کیا جائے گا تاکہ ان کے مسائل سن کر مدد کی جاسکے۔ خیال رہے کہ پاکستانی حکام کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 7 سے 10 مئی کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز وزیراعظم عمران خان سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی۔ وزیراعظم ہاوس میں ہوئی ملاقات میں وزیر خارجہ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ علامہ طاہر اشرفی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ بیت اللہ کی زیارت اور روضہ رسولﷺ پر حاضری کے لیے بے تاب ہیں۔ حکومتی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کی حتمی تاریخ طے کر لی گئی ہے۔ سعودی سفیر سے ہوئی ملاقات میں طے پایا کہ وزیر اعظم عمران خان 7 سے 10 مئی تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ اس دورے کے دوران عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم عمرہ کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ روضہ رسولﷺ پر بھی حاضری بھی دیں گے۔

About admin

Check Also

غزوہ ہند شروع ہو چکا، بڑی جنگ دکھائی دے رہی ہے، 2021ء بھارت کیلئے منحوس قرار، عوام اپنے ٹیلی ویژن اور موبائل فون ہر وقت کھلے رکھیں کسی بھی وقت بڑی خبر آنے والی ہے،2021ء کی سنسنی خیز پیشگوئیاں

راولپنڈی (سونا پاکستان نیوز اردو) ملک کے ممتاز پیشگو روحانی معالج و محقق پیر پنجر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com