Breaking News
Home / پاکستان / مالی سال 22-2021 کا بجٹ کب پیش کیا جائے گا؟ملازمین کو کیا فائدہ ہونےوالاہے؟شاندار خوشخبری سنادی گئی

مالی سال 22-2021 کا بجٹ کب پیش کیا جائے گا؟ملازمین کو کیا فائدہ ہونےوالاہے؟شاندار خوشخبری سنادی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مالی سال 22-2021 کا وفاقی بجٹ جون کے دوسرے ہفتےمیں پیش کیا جائے گا۔سیکرٹری خزانہ کامران افضل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ قرض پروگرام میں تبدیلیوں کی گنجائش ہے، آئی ایم ایف کو کورونا کے دوران معاشی حقیقت سے آگاہ کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ انسداد کورونا کے لیے آئی ایم ایف سے فوری فنڈز کی ضرورت نہیں،گزشتہ سال آئی ایم ایف نے انسداد کورونا کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر دیے تھے جبکہ سرکاری ملازمان کو بھی کافی ریلیف ملنے کا کام ہے۔ دوسری جانب وزارت تعلیم نے کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20فیصد کمی کا اعلان کر دیا ، جس کے تحت اپریل اور مئی کے فیسوں میں 20فیصد کمی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق کورونا کی تیسری لہر میں وزارت تعلیم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اسلام آباد کےنجی تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20فیصد کمی کا اعلان کرتے ہوئے اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اپریل اور مئی کے فیسوں میں 20فیصد کمی کی جائے اور فیسوں میں کمی کا اطلاق 8ہزار زائدفیسوں والےاداروں پرہوگا۔ یاد رہے گذشتہ سال کورونا کی پہلی لہر میں بھی حکومت نے نجی تعلیمی اداروں کے طلباء کیلئے فیسوں میں 20 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا تھا ،یہ رعایت ماہ اپریل اور مئی کی فیسوں میں دی گئی تھی۔ خیال رہے نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میںوفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ گزشتہ سال بچوں کو بغیر امتحان کے پاس کیا گیا تھا لیکن اب امتحانات کے بغیر گریڈ نہیں دئیے جائیں گے، پوری کوشش کریں گے بچوں کا سال ضائع نہ ہو ۔

Share

About admin

Check Also

بزدار سرکار سابقہ حکومتوں کے مقابلے میں پیچھے نہ رہی 9 ماہ میں تشہیری مہم پر 65 کروڑ روپے کے اخراجات

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کے 9 ماہ کے دوران مختلف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com