Home / آرٹیکلز / پاکستان کا قرضہ اُتار سکتاہوں ، شرط یہ ہے کہ عمران خان سبکدوش ہوجائیں اور مجھے ملک چلانے دیں،وقار ذکا ء نے بڑا دعویٰ کردیا

پاکستان کا قرضہ اُتار سکتاہوں ، شرط یہ ہے کہ عمران خان سبکدوش ہوجائیں اور مجھے ملک چلانے دیں،وقار ذکا ء نے بڑا دعویٰ کردیا

لاہور : ریالٹی شو کے میزبان وقار ذکاء کا کہنا ہے کہ میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے پاکستان کا قرضہ اتار سکتا ہوں لیکن میری ایک شرط ہے کہ عمران خان خان استعفی دے اور مجھے ملک چلانے دیں۔وقار زکا کا نام ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے جس کی وجہ ان کی ایک ٹویٹ ہے جو انہوں نے گزشتہ روز کی۔

وقار ذکاء نے کہا کہ میں کرپٹو کرنسی کا استعمال کرکے پاکستان کا قرض ادا کر سکتا ہوں لیکن شرط یہ ہے کہ عمران خان اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں اور مجھے ملک چلانے دیں۔ اگر نہیں تو پاکستانیوں کو مطالبہ کرنا چاہیے کہ عزت، زیتون کے باغات ،سیاحت، انسداد بد عنوانی سے محبت کرنے والے عمران خان کے پاس اس کا کیا حال ہے۔میں تمام سیاستدانوں کو چیلنج کرتا ہوں کوئی آئیڈیا ہے۔ وقار زکا کے ٹویٹ کے بعد صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ایک صارف نے کہا کہ بھئی اپنا حلقہ بتا دیں جہاں سے الیکشن لڑنا ہے تاکہ ہمارے محلے کے بچے جن کے پرچے آپ نے کینسل کروائے ہیں اور جن کے شناختی کارڈ ابھی تک نہیں بنے – آپکو ووٹ ڈال سکیں۔

About admin

Check Also

بوسہ بیوی کو اندر تک جھنجھوڑ دیتا ہے

میں دعوے سے کہتا ہوں رات سونے سے پہلے اگر بیوی کی پیشانی پر بوسہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com