Breaking News
Home / اہم خبریں / حکومت پنجاب کا اسٹامپ پیپرز ختم کرنے کا فیصلہ، جائیداد کی رجسٹری سادہ کاغذ پر کی جائے گی

حکومت پنجاب کا اسٹامپ پیپرز ختم کرنے کا فیصلہ، جائیداد کی رجسٹری سادہ کاغذ پر کی جائے گی

لاہور . محکمہ بورڈ آف ریونیو نے عید الفطر کے بعد اسٹام پیپرز تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا،پیلے رنگ کی بجائے سفید کاغذ پر ای سٹمپ طرز پر دستیاب ہوں گے ۔ بتایاگیا ہے کہ جعلسازی اورزمینوں کی خریداری کے فراڈ کو روکنے کیلئے اقدامات کیاگیا ہے ،عید کے بعد پہلے مرحلہ میں ضلع پتوکی اور ڈی جی خان سے شروع کیا جائے گا ،سفید کا غذپر بنک آف پنجاب کی جانب سے بارکوڈ لگادیاجائے گا ،بار کوڈ سے جعلی اوراصلی اسٹام کی شناخت ممکن ہوسکے گی ،سفید کاغذ پر بار کوڈ لگانے سے پرنٹنگ اخراجات اوروقت کی بچت ہوگی ،اسٹام کی

قیمتیں تبدیل نہیں ہوگی ۔ممبر بورڈ آف ریو نیو بابر حیات تارڑ نے کہا کہ حکومت کو ایک ارب روپے سے زائد کی بچت ہوگی، رجسٹری درج کرنے والا آفیسر اس کا ٹرانسفر بھی درج کرے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام پٹوار خانے سرکاری عمارتوں میں منتقل کرنے کا حکم جاری کردیا ہے، زرعی انکم ٹیکس اور آبیانہ سمیت دیگر نادہندگان کو گرفتار کیا جائے گا۔ہر تحصیل میں حوالات بنا کر نا دہندہ کو15 روز تک قید رکھا جاسکے گا۔ ممبر بورڈ آف ریونیو بابرحیات تارڑ نے بتایا کہ پنجاب میں ریکوری کا نظام بہت بہتر ہوا ہے اسے مزید فعال بنا رہے ہیں۔

About admin

Check Also

چینی کمپنی نے فیصل آباد میں پری فیبریکیٹڈ گھر بنانا شرو ع کردئیے ، پانچ مرلے کا گھر کتنے لاکھ روپے میں تعمیر ہو گا اور خصوصیات کیا ہونگی ؟ سستا گھر بنانے کا خواب دیکھنے والوں کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے بتا یا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com