Breaking News
Home / اسلامک واقعات / نابینا شخص بارگاہ نبوی ﷺ میں حاضر ہوا

نابینا شخص بارگاہ نبوی ﷺ میں حاضر ہوا

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ کا ارشا د نقل کیا ہے کہ مجھ پر درو د پڑھنا پل صرا ط پر گزرنے کے وقت نور ہے۔ اور جو شخص جمعہ کے دن اسی مرتبہ مجھ پر درود بھیجے اس کے اسی سال کے گن اہ معا ف کردیے جائیں گے ۔

کتنی بڑی فضیلت ہے درود پاک پڑھنے کی۔ ہم نے کوشش کرنی ہےکہ جمعہ والے دن اسی مرتبہ لازمی درود پاک پڑھناہےاور روزانہ کی بنیاد پر بھی درود پاک کو اپنا معمول بنانا ہے ۔ عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ایک نابینا شخص بارگاہ نبوی ﷺ میں حاضر ہوا اور عرض گزار ہوا کہ یا رسول اللہ ﷺ اللہ تعالیٰ سے دعا فرمائیں وہ میری بینائی لوٹا دیں۔
اس پر حضوراکرمﷺ نے انہیں مخصو ص الفا ظ کے ساتھ دعامانگنے کا طریقہ سکھایا ۔ جس کی بدولت ا س کی بینائی لوٹ آئی ۔ آج بھی وہی دعا کوئی شخص اپنی حاجت کا ذکر کرکے مانگے تو وہ پوری ہوجاتی ہے۔ وہ کونسی دعا ہے وہ آپ کو بتادیتے ہیں۔ جب بھی آپ کو ئی حاجت کےلیے ، پریشانی کے لیے دعا کریں ۔ تو یہ دعا اور یہ الفاظ ساتھ میں پڑھ کر اپنی حاجت کے لیے دعا کیا کریں۔

انشاءاللہ! ضرور ہماری بھی حاجتیں پوری ہوجائیں گی۔ اگر کسی کی بینائی اس دعا کے پڑھنےسے واپس آسکتی ہے۔ تو ہماری دعا اس کے سامنے کچھ بھی نہیں ہے۔ اب آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ کونسے الفاظ ہیں۔ وہ کونسی دعا ہے ۔ “اللھم انی اسالک واتوجہ الیک بنبیک محمد(ﷺ) نبی الرحمۃ یا محمد انی توجھت بک الی ربی فی حاجتی ھذہ لتقضی لی (وتذکرحاجتک)اللھم فشفعہ فی “۔ ترجمہ : اے اللہ ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں

اور تیری طرف نبی رحمت محمد (ﷺ) کے وسیلہ جلیلہ سے متوجہ ہوتاہوں اے محمد (ﷺ) میں آپ کے توسل سے آپ کے رب کی طرف متوجہ ہوتاہوں کہ وہ میری فلاں ( اپنی حاجت کا ذکر کریں ) حاجت پوری فرما دے اے اللہ! تواپنے نبی کی شفاعت کو میرے حق میں قبول فرما” ۔ یہ تین لائن کی دعا ہے جب بھی دعا کریں
اپنی حاجت کےلیے ، پریشانی کے لیے کسی بھی مقصد کےلیے تو یہ الفاظ اور یہ دعا ساتھ میں پڑھ لیاکریں۔ انشاءاللہ! ہماری دعا ضرورقبول ہوں۔ کوشش کیاکریں۔ جو بھی بات آپ اپنے لیے اچھی سمجھتے ہو ں وہ اپنے رشتہ داروں کو بھی بتائیں تاکہ ان کو بھی فائدہ ملے ۔ کیونکہ یہ ایک صدقہ جاریہ ہے۔

About admin

Check Also

وہ وقت جب حضرت سلیمان علیہ السلام نے دنیا کی تمام مخلوق کو کھانے پر بلایا، پھر کیا ہوا؟ ایمان کو تازہ کر دینے والا واقعہ

حضرت سلیمان علیہ السلام نے جب دیکھا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے دنیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com