Breaking News
Home / انٹرنیشنل / امریکہ نے ’ پاکستانی فوج‘ اور ’ آئی ایس آئی ‘ کو تنہا چھوڑنے کا خمیازہ بھگتا، ہیلری کلنٹن پھٹ پڑی، حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیئے

امریکہ نے ’ پاکستانی فوج‘ اور ’ آئی ایس آئی ‘ کو تنہا چھوڑنے کا خمیازہ بھگتا، ہیلری کلنٹن پھٹ پڑی، حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن جو کہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی اہلیہ بھی ہیں اور وہ اپنے دوٹوک موقف کی وجہ سے ساری دنیا میں اپنا ایک مقام رکھتی ہیں وہ بھارت کی نسبت پاکستان کی جانب زیادہ جھکاؤ رکھتی ہیں ۔ ہیلری کلنٹن نے ایک کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے اعتراف کر ڈالا کہ آج ہم افغانستان میں جن لوگوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

یہ وہی لوگ ہیں جنہیں اب سے 20 سال پہلے تک ہم لوگوں نے فنڈز دیئے تھے۔ اور ایسا ہم نے اس لیے کیا کیونکہ اس وقت ہم ایک ایسی صورت حال میں پھنسے ہوئے تھے جب سوویت یونین نے افغانستان میں مداخلت کی تھی۔اور ہم نہیں چاہتے تھے کہ سوویت یونین پورے وسط ایشیا پر قابض ہو جائے۔ اسی لیے ہم نے ان لوگوں کے ساتھ الحاق کیا۔ اس وقت کے صدر رونالڈ ریگن، کانگریس اور امریکی انتظامیہ سب معاملے میں متفق تھے۔ سب نے کہا کہ یہ بہت اچھا آئیڈیا ہے۔ سب مِل کر پاکستانی آئی ایس آئی، پاکستان آرمی سے ڈیل کرتے ہیں۔ اور مجاہدین کی بھرتی کا کام شروع کر دیتے ہیں۔اسی مقصد کے لیے ہم نے سعودی عرب کو بھی شامل کر کے وہاں سے وہابی برانڈ کا اسلام افغانستان میں درآمد کروایا۔ یہ سب کچھ سوویت یونین کو ہرانے کے لیے تھا۔ پھر کیا ہوا؟ سوویت یونین والے پسپائی اختیار کر گئے۔ وہ اس لڑائی میں اربوں ڈالر کا نقصان کروا بیٹھے جس کا نتیجہ سوویت یونین کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کی صورت میں ظاہر ہوا۔ سو یہاں تک تو ٹھیک تھا۔مگر جو کچھ ہم نے بویا، وہی کاٹ رہے ہیں۔ ہم نے پاکستان کو تنہا چھوڑ دیا۔ ہم نے اس کے بعد پاکستان کی فوج اور آئی ایس آئی سے تعاون چھوڑ دیا۔ جس کا خمیازہ ہم آج بھگت رہے ہیں۔اور آج پوری دنیا اس دہانے پر پہنچ چکی ہے ہر طرف افرا تفری کا عالم ہے۔

About admin

Check Also

وزیراعظم عمران خان اپنی مدت مکمل کرنے والے پہلے وزیراعظم بننے والے ہیں اور دوبارہ بھی منتخب ہو سکتے ہیں، امریکی اخبار نے عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

اسلام آباد….)معروف برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے جمعرات کو شائع ہونے والے ایک مضمون میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com