Home / پاکستان / وزیراعظم عمران خان کا بھی بھارت میں کاروبار نکل آیا، سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

وزیراعظم عمران خان کا بھی بھارت میں کاروبار نکل آیا، سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا بھی بھارت میں کاروبار نکل آیا، اس بات کا انکشاف سینئر صحافی ڈاکٹر دانش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا اور ساتھ ہی ویڈیو جاری کی جس میں تمام تفصیلات سے آگاہ کیا۔ سینئر صحافی ڈاکٹر دانش نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ عمران خان آپ ملک کے وزیراعظم ہیں۔

آپ کی ایک کمپنی امریکہ میں ہے جس کے بورڈ آف گورنرز میں بھارتی بھی ہیں اس اکدار کمپنی جس کے آپ چیف پیٹرن ہیں اس کے دفاتر بھارت میں بھی ہیں، آپ کو اس کے ذریعے خطیر رقم ملی کیا یہ بات قومی سلامتی کے خلاف نہیں؟ اس پیغام کے ساتھ صحافی نے اپنی ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی کمپنی کے بارے میں بتایا اور تصاویر بھی جاری کیں۔ معروف تجزیہ کار نے صحافی فاروق مرزا کی تحقیقات کو کاغذی ثبوتوں کے ساتھ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کی امریکہ میں ایک کمپنی سامنے آئی ہے جس کے دو دفاتر بھارتی شہر نئی دلی اور بنگلور میں موجود ہیں جبکہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں دو بھارتی بھی شامل ہیں۔انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اکدار (عمران خان ڈیویلپمنٹ اینڈ ریسرچ) یو ایس سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں لسٹڈ ہے اور کام کر رہی ہے اس کا مرکزی دفتر واشنگٹن میں ہے،صحافی نے بتایا کہ عمران خان خود اکدار کے چیف پیٹرن ہیں،جمائمہ گولڈ سمتھ اور ان کے دونوں بیٹوں سمیت دو بھارتی افراد بورڈ آف گورنر میں شامل ہیں، اکدار کا آفس واشنگٹن میں ہے جس کے بل بورڈ پر وزیر اعظم کا نام لکھا ہوا ہے، اس کمپنی کا ایک آئی آر ایس نمبر بھی ہے جس سے حکومت پاکستان اور الیکشن کمیشن لا علم ہیں، علی زیدی اور حفیظ چودھری بھی اکدار کے ممبران ہیں۔

Share

About admin

Check Also

پانچ مرلے کے گھرمالکان کی بھی شامت آگئی حکومت نے خاموشی کیساتھ بڑا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پانچ مرلہ گھر مالکان کی بھی شامت آ گئی ہے ان سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com