Breaking News
Home / Other / میانوالی ڈیڑھ سالہ لاپتہ بچی پوری رات کے آپریشن کے بعد مل گئی

میانوالی ڈیڑھ سالہ لاپتہ بچی پوری رات کے آپریشن کے بعد مل گئی

میانوالی (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے علاقے میانوالی میںلاپتہ ہونے والی ایک ڈیڑھ سالہ بچی 12گھنٹوں کی مسلسل تلاش کے بعد حیران کن طور پر صحیح سلامت ایک چٹان پر مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق بانگی خیل کے علاقے کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ ڈیڑھ برس کی بچی دوپہر سے غائب ہے۔ مقامی لوگوں نے اپنے طور پر بھی بچی کو تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن بچی کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ جس پر پولیس ٹیموں نے سرچ اور ریسکیو آپریشن شروع کیا جس میں اسپیشل ایلیٹ ٹیمیں، نوجوان افسر سمیت 80 زائد افراد پر مشتمل ارکان نے حصہ لیا، ریسکیو آپریشن میں ڈرون کا بھی استعمال کیا گیا۔ڈی پی اونے

بتایا کہ انتھک کوششوں کے بعد پولیس ٹیموں پہاڑوں میں واقع ایک چٹان سے بچی کو بحفاظت بازیاب کرایا۔ان کا کہنا تھاکہ بچی نے ساری رات پہاڑوں میں اکیلے گزاری لیکن معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔لیکن یہ بچی وہاں تک کیسے پہنچی ، اس بات کی کھوج لگائی جا رہی ہے۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت امتیاز کھوکھر المعرو ف تاجی کھوکھر چند برس قبل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com