Home / دلچسپ و عجیب / نکاح کے بعد لاپتہ ہونے والا شوہر جب 33سال بعد ملا تو وفادار عورت کی بے مثال محبت کی داستان

نکاح کے بعد لاپتہ ہونے والا شوہر جب 33سال بعد ملا تو وفادار عورت کی بے مثال محبت کی داستان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) محبت وہی امر ہوتی ہے، جس میں دکھ درد، مشکل حالات کے ساتھ ساتھ شدت کا انتظار ہو، روابط بحال ہوں یا نہ ہوں، ایک دوسرے کے لئے دل میں آس، امید اور احساس کا دیا موجود ہونا چاہیئے۔ کچھ ایسی ہی ایک محبت بھری داستاں آج ہماری ویب میں آپ کے لئے موجود ہے۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور سے تعلق رکھنے والی خاتون حاجرہ کی یہ کہانی ہے، جن کی منگنی کے بعد ان کا منگیتر کراچی گیا اور پھر غائب ہوگیا، گھر والے ڈھونڈتے رہے مگر 33 سال وہ اب ان کو ایک فلاحی ادارے کے توسط سے ملا۔حاجرہ کا نکاح 1980 میں اپنے چاچا کے بیٹے کریم بخش سے ہوا تھا۔ اور اس کے بعد 1988ء میں وہ زیادہ اچھا کمانے کی غرض سے کراچی آگئے تھے۔ حاجرہ کہتی ہیں کہ:” جس دن عبد الکریم کو کراچی جانا تھا، اس کے ایک دن قبل کریم میرے والد کے پاس بیٹھا باتیں کر رہا تھا کہ صرف ایک سال کی بات ہے اور پھر ہم ایک ساتھ ہی رہیں گے اور امید کرتا ہوں کہ میں حاجرہ کو ایک اچھا اور بہتر مستقبل دوں گا، جس کے لئے میں کراچی جا رہا ہوں، مگر کراچی آنے کے بعد کچھ دن تک تو کریم گھر والوں کو خط لکھتا رہا، پھر اچانک خط آنا بند ہوگئے اور ہمارا رابطہ ختم ہوگیا، گھر والوں نے بہت ڈھونڈا مگر نہ ملا، جس پر لوگوں نے مجھے کہا کہ تم کسی اور سے شادی کر لو وہ نہیں آئے گا۔ایک دن میرے بھتیجے نے ایک ویڈیو دیکھی جس میں عبدالکریم بخش بیٹھا تھا اور ایک فلاحی ادارے کے مالک صارم برنی بھی تھے، میں نے دیکھتے ہی اس کو پہچان لیا اور انہوں نے ہماری مدد کی۔ جب کریم گھر واپس آیا جس کے لئے میں نے 33 برس انتظار کیا، میں بہت خوش تھی مگر کریم نے ہی مجھے نہ پہچانا۔ مجھ کو محبت کرنے والے اور ساری زندگی کریم کی یاد میں تڑپنے والے ممیرے اور کریم کے ماں، باپ، چچا، چچی، دوست، رشتہ دار، کوئی بھی یاد نہیں بس کریم کی یاد میرے دل میں رہی اور 33 سال بہت شدید تنہائی میں وقت گزارا۔مگر اب میں مایوس نہیں ہوں۔

Share

About admin

Check Also

پچھلے سال لاک ڈائون کے دوران جوڑے کی شادی ٹھیک ایک سال بعدخاتون کے ہاں کتنے بچے پیداہوئے؟ ڈاکٹرز بھی دیکھ کر اچھل پڑے، کوئٹہ میں انوکھا واقعہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ سال لاک ڈائون میں شادی ہوئی، ایک سال بعد کوئٹہ میں خاتون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com