Home / اہم خبریں / پشاور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کو چاند کی شہادتیں موصول

پشاور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کو چاند کی شہادتیں موصول

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پشاور میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کی 7 شہادتیں موصول ہوگئی ہیں، زونل رویت ہلال کمیٹی ان شہادتوں کی تصدیق کررہی ہے، شہادتوں کی شرعی حیثیت جانچنے کے بعد مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین کمیٹی مولانا احسان الحق کی صدارت میں پشاور زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال میں ہورہا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پشاور زونل کمیٹی کو اب تک چاند دیکھنے 7 شہادتیں موصول ہوچکی ہیں۔ ان شہادتوں کی شرعی حیثیت جانچنے اور تصدیق کی جارہی ہے۔ جس کے بعد زونل کمیٹی اور مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔ چیئرمین زونل کمیٹی نے کہا کہ ملک بھر میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے 80 فیصد امکانات ہیں۔ دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت جاری ہے، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال اور زونل کمیٹیو ں کے ارکان شریک ہوئے۔ اجلاس میں محکمہ موسمیات ، سپارکو اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ اسی طرح ملک بھر میں زونل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہورہے ہیں۔ اسلام آباد میں آسمان پر کہیں کہیں بادل چھائے ہوئے ہیں۔ملک بھر میں شواہد کی بنیاد پر شوال کے چاند کی رویت سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔ خیال رہے ماہرین فلکیات کی پیشن گوئی کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش ہوگئی ہے۔ شوال کے چاند کی پیدائش پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق 12 مئی کو رات 12 بجکر 01 منٹ پرہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش کے مطابق سعودی عرب سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کل چاند نظر آئے گا، جبکہ پاکستان میں 12 مئی کو چاند نظر آںے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ شوال کے چاند کی پیدائش دیر رات سے ہونے کی وجہ سے ہی سعودی عرب سمیت وہ تمام ممالک جہاں 11 مئی کو 29 ویں روزہ تھا، وہاں چاند نظر نہیں آیا۔

Share

About admin

Check Also

بجٹ میں بڑی خوشخبریاں، تنخواہوں میں اضافے کے علاوہ 25فیصد الائونس بھی دیا جائیگا، ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق تفصیلات تو ابھی سامنے آئیں

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے بجٹ میں 25 فیصد الاؤنس کے ساتھ مزید تنخواہیں بڑھانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com