Breaking News
Home / انٹرنیشنل / وزیر اعظم اور ترک صدر کے درمیان انتہائی اہم ٹیلیفونک رابطہ ،پاکستان اور ترکی کا اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے ملکر کام کر نے کا عزم

وزیر اعظم اور ترک صدر کے درمیان انتہائی اہم ٹیلیفونک رابطہ ،پاکستان اور ترکی کا اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے ملکر کام کر نے کا عزم

اسلام آباد . وزیر اعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردوان نے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں اور نہتے فلسطینیوں پراسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت ر وکنے کیلئے اقوام متحدہ میں ملکر کام کر نے کا عزم کیا ہے ۔بدھ کو وزیر اعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردوان کے درمیان ٹیلیفونکرابطہ ہوا جس میں دونوں رہنمائوں نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ۔دونوں رہنمائوں نے مسجد اقصیٰ پراسرائیل کے بہیمانہ حملے پر تبادلہ خیال کیا ۔ ترک صدر اور وزیر اعظم عمران خان نے غزہ پر انسانی اقداراور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی پر بھی گفتگو کی ۔

رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ دونوں وزرائے خارجہ فلسطین کے مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کے لئے مل کر کام کریں گے۔ دونوں رہنماؤں کےمابین علاقائی سلامتی کی صورتحال بھی زیربحث آئی۔ ترکی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ذمہ دارانہ انخلا کی اہمیت پر زور دیا اور مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کےلئے سیاسی حل کی کوششوں میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین اعلی سطح کے تبادلے کی رفتار جاری رہے گی۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکباد بھی دی ۔

About admin

Check Also

غزوہ ہند شروع ہو چکا، بڑی جنگ دکھائی دے رہی ہے، 2021ء بھارت کیلئے منحوس قرار، عوام اپنے ٹیلی ویژن اور موبائل فون ہر وقت کھلے رکھیں کسی بھی وقت بڑی خبر آنے والی ہے،2021ء کی سنسنی خیز پیشگوئیاں

راولپنڈی (سونا پاکستان نیوز اردو) ملک کے ممتاز پیشگو روحانی معالج و محقق پیر پنجر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com