لاہور(ویب ڈیسک)لاہور میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کی خاتون آفیسر کو چھیڑنے کرنے کے الزام میں پیٹرول پمپ کے مالک کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی آر کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کی خاتون آفیسر نے ایف آئی اے کو بتایا کہ اس نے ستمبر 2019 میں
پی ایچ اے کی گاڑیوں کی فیولنگ کے معاملے میں پیٹرول پمپ مالک میاں عبدالرحمٰن ناصر کے خلاف ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کے گھپلوں کی انکوائری کی تھی۔اس دوران ملزم سے تین چار ملاقاتیں ہوئیں، ملز م نے ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر غلط پیغامات بھیجنا شروع کردیے . اور انہیں تنگ کیا .