Home / پاکستان / عید ختم، ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال

عید ختم، ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال

اسلام آباد ..این سی او سی کی جانب سے پابندی اٹھائے جانے کے بعد ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ اتوار سے بحال کر دی گئی۔این سی او سی کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں گنجائش سے 50 فیصد کم مسافروں کوبٹھایاجاسکے گا ،ٹرینیں 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائیں گی۔حکومتی اعلان کے مطابق پشاور میں بی آر ٹی سروس بھی صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک دوبارہ شروع کردی گئی ہے ،تمام دفاتر بھی50 فیصدحاضری کے ساتھ پیر سے کھول دیے جائیں گے۔بازار رات 8 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی، ریسٹورنٹس میں صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔دوسری جانب ملک بھر میں تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ایس او پیز کا جائزہ لینے کیلئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) کا اجلاس 19 مئی کو ہوگا۔

Share

About admin

Check Also

پانچ مرلے کے گھرمالکان کی بھی شامت آگئی حکومت نے خاموشی کیساتھ بڑا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پانچ مرلہ گھر مالکان کی بھی شامت آ گئی ہے ان سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com