Home / پاکستان / کل سے دکانیں کھولنے اور دفاتر میں حاضری کے حوالے سے بڑا فیصلہ

کل سے دکانیں کھولنے اور دفاتر میں حاضری کے حوالے سے بڑا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں ٹرانسپورٹ بحالی، دکانیں کھولنے اور دفاتر میں حاضری کے حوالے سے بڑا فیصلہ

،سفر کے دوران 50 فی صد مسافروں کی پابندی برقرار ، دکانیں اور مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی، دفاتر میں 50 فی صد ملازمین کی پابندی برقرار رہے گی۔ ہفتے کو تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے انٹر سٹی اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ آج ( اتوار ) سے بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا، تاہم سفر کے دوران 50 فی صد مسافروں کی پابندی برقرار رہیگی،پیر سے دکانیں اور مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی، جب کہ دفاتر میں 50 فی صد ملازمین کی پابندی برقرار رہے گی، اس سلسلے میں ہفتے کو وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں انٹر سٹی اور انٹرا سٹی

ٹرانسپورٹ 16 مئی سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ٹرانسپورٹ میں پچاس فی صد مسافروں کی پابندی برقرار رہے گی، 17 مئی سے تمام دکانیں اور مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔این سی او سی کے مطابق دفاتر 17 مئی سے معمول کے اوقات کار پر کھولے جا سکیں گے، تاہم دفاتر میں 50 فی صد ملازمین کی پابندی برقرار رہے گی۔ ٹرین سروس سے متعلق بھی اہم فیصلہ

کیا گیا ہے، 70 فی صد مسافروں کی گنجائش کے ساتھ ٹرین سروس بھی جاری رہے گی۔این سی او سی اجلاس میں دوران عید ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا اور ان پر اظہار اطمینان کیا گیا، ایس او پیز سے متعلق دوبارہ جائزہ 19 مئی کو اجلاس میں لیا جائے گا۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ رجسٹریشن کے بعد ہی ویکسی نیشن مراکز تشریف لائیں اور ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رکھیں۔۔۔۔

Share

About admin

Check Also

پانچ مرلے کے گھرمالکان کی بھی شامت آگئی حکومت نے خاموشی کیساتھ بڑا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پانچ مرلہ گھر مالکان کی بھی شامت آ گئی ہے ان سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com