Home / پاکستان / اللہ جب چاہے دیدے ، لیز پر زمین لے کر کھیتی باڑی کرنےو الا کسان اچانک کروڑ پتی کیسے بن گیا ؟جانیں

اللہ جب چاہے دیدے ، لیز پر زمین لے کر کھیتی باڑی کرنےو الا کسان اچانک کروڑ پتی کیسے بن گیا ؟جانیں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )اللہ جب چاہے دیدے ، لیز پر زمین لے کر کھیتی باڑی کرنےو الا کسان اچانک کروڑ پتی کیسے بن گیا ۔۔۔ بھارت میں ایک کسان کی زمین سے ہیرا نکل آیا، ہیرے کی قیمت 1 کروڑ سے زائد ، بچوں کو تعلیم دلوانے کا عزم۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے میں غریب کسان کی قسمت چمک اٹھی ۔

کسان نے کچھ روز قبل کھیتی باڑی کے لیے دو سو روپے لیز پر زمین لی تھی، کھدائی کے وقت کسان کو زمین سے قیمتی ہیرا مل گیا۔ بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق دو سو روپے میں لیز پر لی گئی زمین پر فصل بونے کے لیے کھدائی کرتے ہوئے کسان کو 14 کیرٹ کا ہیرا مل گیا جس کی مالیت 1 کروڑ 2 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ کسان کا کہنا ہے کہ رقم سے وہ بچوں کو اچھی تعلیم دلوائے گا تاکہ وہ زندگی میں آگے بڑھ سکیں۔ کسان کو ہیرا ملنے کے بعد سارا گاؤں اس کے گرد جمع ہوگیا اور اسے مبارکباد دی۔ ہیرا ملنے کے بعد زمین میں کھدائی کا عمل تیز کردیا گیا ہے، کسان کے ساتھ ساتھ اب گاؤںکے لوگ بھی کھدائی میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔

Share

About admin

Check Also

پانچ مرلے کے گھرمالکان کی بھی شامت آگئی حکومت نے خاموشی کیساتھ بڑا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پانچ مرلہ گھر مالکان کی بھی شامت آ گئی ہے ان سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com