Breaking News
Home / Other / ’’ فلم سولجر کی تیاری وقت میں بوبی دیول کیلئے یہ کام بھی کیا کرتی تھی ‘‘ پریٹی زنٹا 22 سال بعد حیران کُن انکشاف کر دیا

’’ فلم سولجر کی تیاری وقت میں بوبی دیول کیلئے یہ کام بھی کیا کرتی تھی ‘‘ پریٹی زنٹا 22 سال بعد حیران کُن انکشاف کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنے ساتھی اداکار بوبی دیول کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کچھ پرانی یادیں بھی تازہ کر ڈالیں۔ تفصیلات کے مطابق پریتی زنٹا نے فلم سولجر کی تیاری کی یادیں دہراتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں نہ صرف وہ بوبی دیول کے ساتھ بطور ہیروئن اداکاری کر رہی تھیں۔

بلکہ وہ ان کی پرسنل اسسٹنٹ کے فرائض بھی نبھا رہی تھیں۔ڈمپل گرل نے اپنے انسٹاگرام پیج پر بوبی دیول کے ساتھ فلم سولجر کے ایک گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے چند یادگار لمحات تحریر کیے ہیں۔ پریتی زنٹا کا کہنا تھا کہ ’نیوزی لینڈ میں فلم کی تیاری کے دوران وہ بوبی دیول کے کپڑوں کی شاپنگ پر ان کے ہمراہ جاتی تھیں،آخر میں انہیں ایسا محسوس ہونا شروع ہو گیا تھا کہ وہ ساتھی اداکارہ کم اور بوبی دیول کی ذاتی اسسٹنٹ زیادہ ہیں۔بولی وڈ ہیروین نے سالگرہ کی پوسٹ میں کہا کہ انہیں ابھی تک یاد ہے کہ کس طرح سے اس کے دوران بوبی دیول نے افواہ پھیلا دی تھی کہ حقیقت میں ان کا نام پریتی نہیں بلکہ پریتم سنگھ ہے۔ لیکن ساتھ ہی پریتی زنٹا نے بوبی دیول کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں تم سے سب سے زیادہ پیار کرتی ہوں، اور تم فلم میں بہت اچھے لگ رہے تھے۔پریتی نے بوبی دیول کو ڈھیر ساری خوشیوں، کامیابی اور پیار کی دعائیں دیں۔یاد رہے کہ بالی وڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد پریتی زنٹا کی پہلی فلم سولجر تھی جس میں انہوں نے بوبی دیول کے ساتھ ہیرو کے طور پر کام کیا تھا۔لیکن ’دل سے‘ فلم اس سے پہلے ریلیز ہو گئی تھی جس میں ان کے ہیرو عامر خان تھے۔گذشتہ سال نومبر میں پریتی زنٹا نے فلم سولجر کے 22 سال مکمل ہونے پر چند خصوصی لمحات کی یادیں تازہ کی تھیں۔

Share

About admin

Check Also

پی ٹی وی میں ڈرامے کیلئے معاہدے پر دستخط لیکن اگلے ہی دن پروڈیوسر نے کہا پہلے میرے ساتھ سونا ہوگا،معروف اداکارہ کے الزامات ، پروڈیوسر کانام بھی بتا دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں آئے روز نئے نئے انکشافات سامنے آتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com