Home / Other / مولانا طارق جمیل سلمان خان کے فین ہو گئے ، سلمان خان کے والد کو کس بات کی مبارکباد دیدی؟

مولانا طارق جمیل سلمان خان کے فین ہو گئے ، سلمان خان کے والد کو کس بات کی مبارکباد دیدی؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ سامری جادوگر نے بنی اسرائیل کو بچھڑا بنا کر دیا اور اس کی پوجا شروع ہوئی تو اللہ تعالیٰ نے سب کے قتل کا حکم دیا لیکن سامری کو صرف اللہ نے اس بنا پر چھوڑ دیا کہ وہ سخی تھا۔ بچھڑا بنا کر بنی اسرائیل کو گمراہ کرنے والا سامری اپنی موت آپ مرا۔

مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے ماں باپ کی فرمانبرداری کے عمل کی وجہ سے فین ہوگئے ہیں۔عید پر سلمان خان کیلئے جاری کیے گئے اپنے پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ انہیں پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر سے پتہ چلا ہے۔کہ سلمان خان اپنے والدین کے انتہائی فرمانبردار ہیں۔ وہ اپنے والدین کے اتنے زیادہ فرمانبردار ہیں کہ وہ جو بھی کہتے ہیں اس پر عمل کرتے ہیں۔ ​​​​​​​ مولانا طارق جمیل نے سلمان خان کے والد سلیم خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ کا بیٹا اتنی بڑی سلیبریٹی ہو کر بھی اتنا فرمانبردار ہے۔مولانا طارق جمیل کے مطابق سلمان خان انتہائی سخی ہیں، اور جو سخی ہوتا ہے اللہ اس سے بہت راضی ہوتا ہے۔ اگر وہ دیگر اعمال میں کمزور بھی ہو تو اللہ انہیں جنت عطا کر دیتا ہے۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ والدین کی فرمانبرداری اور سخاوت دو ایسے کام ہیں جنہوں نے انہیں اداکار سلمان خان کا فین بنا دیا ہے۔معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے ماں باپ کی فرمانبرداری کے عمل کی وجہ سے فین ہوگئے ہیں۔عید پر سلمان خان کیلئے جاری کیے گئے اپنے پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ انہیں پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر سے پتہ چلا ہے کہ سلمان خان اپنے والدین کے انتہائی فرمانبردار ہیں۔

Share

About admin

Check Also

ندا یاسر کیساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا ،خبر پڑھ کر آپ بھی افسردہ ہوجائینگے

ندا یاسر کیساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا ،خبر پڑھ کر آپ بھی افسردہ ہوجائینگے چیزوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com