Breaking News
Home / اہم خبریں / فکر نہ کریں! دُم دبا کرلندن بھاگے سیاستدانوں کو قوم واپس لائے گی، عمران خان

فکر نہ کریں! دُم دبا کرلندن بھاگے سیاستدانوں کو قوم واپس لائے گی، عمران خان

پشاور( اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2021ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فکر نہ کریں، دُم دباکرلندن بھاگے سیاستدانوں کو قوم واپس لائے گی ، وہ سیاستدان پیسا بچانے کیلئے لندن بھاگے ہوئے ہیں جو کہتے تھے کدھر ہے نیا پختونخواہ،سارے مافیا اکٹھے ہوکر این آراو لینے کی کوشش کررہے ہیں، ان کو قانون کے نیچے لانا میرا عزم ہے۔انہوں نے پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جب بڑے خواب پاکستان کانام لیتے ہیں تو عظیم لیڈر علامہ اقبال اور قائد اعظم پاکستان کو ماڈل ریاست بنانا چاہتے تھے، جہاں قانون کی بالادستی ہو، ہماری تباہی کا باعث امیر کیلئے ایک قانون اور غریب جیلوں میں ہوتا ہے۔

ہم نے قانون کی بالادستی قائم کرنا اور کمزور طبقات کو اوپر اٹھانا ہے، سارے مافیا اکٹھے ہوکر این آراو لینے کی کوشش کررہے ہیں، میر اعزم ہے کہ میں نے ان کو این آراو نہیں دینا ، قانون کے نیچے لے کر آنا ہے۔ہماری ذمہ داری ہے کہ کمزورطبقات کی ذمہ داری لیں، امیر کے لیے این آراو تباہی کا سبب بنا، پانچ سال ختم ہوں گے میں دیکھنا چاہتا ہوں کمزور طبقات کو کیسے اوپر اٹھایا ہے، یہ نہیں دیکھنا چاہتا امیر کیسے رہتے ہیں؟ پختونخواہ کے لوگ کبھی کسی جماعت کو دوسری باری نہیں دیتے، لیکن پی ٹی آئی کو دوسری باری دی ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ ہے پاکستان میں سب سے تیزی سے غربت پختونخواہ ہے،سب سے تیزی کے ساتھ امیر اور غریب میں فاصلہ کم اورانسانوں پر سرمایہ کاری پختونخواہ میں کی گئی، اسی لیے دوتہائی اکثریت دی، مجھے کہا جاتا تھا کدھر ہے وہ نیا پختونخواہ؟وہ سیاستدان جو پیسا بچانے اور قانون سے بچنے کیلئے دُم دبا کر لندن بھاگے ہوئے ہیں، فکر نہ کریں زیادہ دیر نہیں بچیں گے قوم واپس لے کر آئے گی، پانچ سال بعد سب سے بڑا انقلاب صحت میں آئے گا، پاکستان میں تاریخ میں پہلی بار ہیلتھ کارڈ کے ذریعے پورے پاکستان کو کور کیا گیا ہے۔
اب نجی سیکٹر ہسپتال بنائیں گے۔

About admin

Check Also

چینی کمپنی نے فیصل آباد میں پری فیبریکیٹڈ گھر بنانا شرو ع کردئیے ، پانچ مرلے کا گھر کتنے لاکھ روپے میں تعمیر ہو گا اور خصوصیات کیا ہونگی ؟ سستا گھر بنانے کا خواب دیکھنے والوں کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے بتا یا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com