Home / دلچسپ و عجیب / ماموں نے اپنی دو’’بھانجیوں‘‘سے شادی کرڈالی،پھرکیاہوا؟تفصیلات جا نیں اس خبرمیں

ماموں نے اپنی دو’’بھانجیوں‘‘سے شادی کرڈالی،پھرکیاہوا؟تفصیلات جا نیں اس خبرمیں

نئی دہلی (ویب ڈیسک )بھارت میں پولیس نے ایک ہی وقت میں دو سگی بہنوں سے شادی کرنے والے دلہے کو حراست میں لے لیاہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی علاقے کرناٹک میں 30 سالہ دلہے کو دو سگی بہنوں کے ساتھ ایک ہی منڈپ میں شادی کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 30 سالہ اوم پتی نے جن سگی بہنوں سے شادی کی وہ رشتے میں ا±س کی بھانجیاں بھی ہیں۔دلہا اوم پتی کا کہنا ہے کہ وہ للیتا سے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم للیتا نے کہا کہ مجھ سے شادی کرنے کے لیے تمہیں میری بڑی بہن سیریا سے بھی شادی کرنا ہو گی کیوں کہ وہ سماعت اور قوت گویائی سے محروم

ہے۔اوم کی دو سگی بہنوں سے شادی رواں ماہ کی 7 تاریخ ہوئی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور پولیس تک پہنچ گئی جس پر قانون حرکت میں آیا اور دلہا کو گرفتار کرلیا جب کہ اوم کے والدین، سسرال والے، شادی کی رسمیں نبھانے والا پجاری اور شادی کارڈ چھاپنے والا پرنٹر فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سگی بہنوں سے شادی کے علاوہ بھی للیتا کی عمر ابھی صرف 17 سال ہے اور شادی کے لیے کم سے کم عمر 18 سال ہے جب کہ شادی تقریبات میں ایس او پیز کا بھی خیال نہیں رکھا گیا۔ اس لیے تمام ذمہ داروں کو حراست میں لیا جائے گا۔ کہا تھا نا اچھے دن آنیوالے ہیں ۔۔۔!!!گیس کے نئے ذخائر دریافت ، پاکستانیوں کیلئے ناقابل یقین خوشخبر آگئی کراچی(نیوزڈیسک ) صوبہ بلوچستان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے ہیں۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ اتھارٹی (او جی ڈی سی ایل) نے بلوچستان کے ضلع برخان میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ جاندران ایکس فور کنوئیں سے گیس کی نئی دریافت ہوئی ہے، ماہرین نے جاندران ایکس فور کنوئیں کی ڈرل اور ٹیسٹنگ کی تھی۔او جی ڈی سی ایل کے مطابق جاندران ایکس فور کنوئیں کی 1200 میٹر گہرائی تک ڈرل کی گئی، ابتدائی جانچ میں 7.08 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ یومیہ گیس ملی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کنوئیں سے 0.55 بیرل یومیہ خام تیل ملا ہے، یہ کامیابی نئی دریافت پر تیزی سے آگے بڑھنے کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ نئی دریافت سے او جی ڈی سی ایل اور ملک کے ہائیڈرو کاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں او جی ڈی سی ایل نے کے پی میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کئے تھے، گیس کے نئے ذخائر خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں دریافت ہوئے تھے۔

Share

About admin

Check Also

ہائے رے بڑھاپا:80 سالہ پاکستانی سیاستدان نے 20 سالہ خوبصورت لڑکی سے شادی توکرلی پر پہلی رات ایسا کچھ ہوگیا کہ بیوی صدمے سے بے ہو ش ہو گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بڑھاپے میں شادی اگر کسی جوان لڑکی سے ہو جائے تو پھر مذاق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com