Home / پاکستان / ’’ قصاب بےلگام گوشت کے منہ مانگے دام مقرر‘‘ بڑے اور چھوٹے گوشت کی نرخوں میں ہوشربا اضافہ قصابوں نے سرکاری ریٹ لسٹ ردی کی ٹوکری میں پھینک دی

’’ قصاب بےلگام گوشت کے منہ مانگے دام مقرر‘‘ بڑے اور چھوٹے گوشت کی نرخوں میں ہوشربا اضافہ قصابوں نے سرکاری ریٹ لسٹ ردی کی ٹوکری میں پھینک دی

مکوآنہ (این این آئی )فیصل آباد بیلگام قصابو ں نیخودساختہ ریٹ مقرر کر لیے انتظامیہ نے چپ سادھ لی شہریوں کا حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عوام کو نہ صرف ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام دکھائی دے رہے ہیں بلکہ سرکاری نرخناموں پر اشیائے خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنانا اس کے بس میں دکھائی نہیں دے رہا ہے پرائس کنٹرول کمیٹیاں منظر سے غائب ہو چکی ہیں جس کی بنا پر بیلگام قصابوں نے خود ساختہ ریٹ مقرر کر رکھے ہیں قصا ب حضرات بڑا گوشت 600 روپے کلو

اور چھوٹا گوشت 1200روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرکے شہریوں کی بھی کھال اتار رہے ہیں قصابوں نے سرکاری ریٹ لسٹ ردی کی ٹوکری میں پھینک دی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ پرکشش مراعات اور تنخواہیں ہیں وصول کرنے والے پرائس کنٹرول کمیٹیاں مجسٹریٹ سرکاری نرخنا موں پر عمل درآمد کروانے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں ہیں اور شہریوں کو خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے حکومت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ضلعی انتظامیہ زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی طور پر عوام کو ریلیف فراہم کریں اور من مرضی کے ریٹ وصول کرنے والے قصابوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے

About admin

Check Also

عمران خان آؤٹ، بلاول بھٹو اِن! آنے والے انتخابات میں کیا ہونے والا ہے؟ پیشگوئی کر دی گئی

کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے پیش …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com