Breaking News
Home / اسلامک واقعات / حضرت علیؓ نے فرمایا: غریبوں کے پاس بیٹھا کروکیونکہ اس سے تمہاری طاقت بڑھے گی،حضرت علی ؓ کے حکمت بھرے اقوال

حضرت علیؓ نے فرمایا: غریبوں کے پاس بیٹھا کروکیونکہ اس سے تمہاری طاقت بڑھے گی،حضرت علی ؓ کے حکمت بھرے اقوال

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حضرت علی ؓ نے فرمایا: غریبوں کے پاس بیٹھا کرو کیونکہ اس سے تمہاری طاقت بڑھے گی۔ حضرت علی رضی نے فرمایا : ہر اس دوست پر بھروسہ کرو جو مشکل میں تمہارے کام آیا ہو۔ حضرت علی رضی نے فرمایا : اگر تم اپنے علم پر مغرور ہوتو جہالت کے لئے یہی کافی ہے ۔ حضرت علی رضی نے فرمایا : کوئی تم سےروٹھ جائے اور پھر وہی تم سے ملنے کو ترسے تو اسے کبھی کھونا مت کیونکہ وہ تم سے بہت زیادہ پیار کرتا ہے ۔ حضرت علی رضی نے فرمایا : کسی کے برا کہہ دینے سے نہ ہم برے ہوجاتے ہیں نہ اچھے اپنی زبان سے ہر شخص اپنا ظرف دکھاتا ہے دوسرے کا عکس نہیں ۔ حضرت علی رضی نے فرمایا : تجربہ انسان کو غلط فیصلے سے بچاتا ہے، مگر تجربہ غلط فیصلے سے ہی حاصل ہوتا ہے۔ حضرت علی رضی نے فرمایا : لوگوں سے اس طرح گھل مل جاؤ کے اگر مرجاؤ تو وہ تم پر روئیں اور اگر کہیں چلے جاؤ تو تمہارے آنے کے منتظر رہیں ۔ حضرت علی رضی نے فرمایا : جو حق سے منہ موڑتا ہے تباہ ہوجاتا ہے

۔ حضرت علی رضی نے فرمایا : جہاں بھی رہو خدا سے ڈرو ہمیشہ حق بات کہو اگرچہ تلخ ہو ۔ حضرت علی رضی نے فرمایا : تین چیزیں ایمان کو تباہ کردیتی ہیں امیروں کی محفل عورتوں کی صحبت جاہلوں سے بحث ۔ حضرت علی رضی نے فرمایا : ان لوگوں پر اعتبار کرو جو تمہاری تین باتیں بھانپ سکیں تمہاریہنسی میں پوشیدہ درد تمہارے غصے میں پوشیدہ پیار تمہاری خاموشی میں پوشیدہ وجہ ۔ حضرت علی رضی نے فرمایا : جس آدمی کی زبان خراب ہوجاتی ہے اس کا نصیب بھی خراب ہوجاتا ہے ۔

حضرت علی رضی نے فرمایا : کبھی کسی کو دکھ مت دو کیونکہ معافی مانگ لینے پر بھی دل مین درد باقی رہ جاتا ہے جس طرح دیوار میں سے کیل نکالنے پر بھیسوراخ باقی رہتا ہے ۔ حضرت علی رضی نے فرمایا : کبھی بھی اپنی جسمانی طاقت اور اپنی دولت پر بھروسہ مت کرنا کیونکہ بیماری اور غریبی آنے میں دیر نہیں لگتی۔ حضرت علی رضی نے فرمایا : اپنا کردار بنانے میں اتنا مشغول ہوجاؤ کہ دوسرے پر تنقید کرنے کا وقت ہی نہ ملے…

Share

About admin

Check Also

نبی کریم ﷺ کی وفات کا وقت جب آیا اس وقت

نبی کریم ﷺکی وفات کا وقت جب آیا اس وقت آپ ﷺکو شدید بخار تھا_آپ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com