Breaking News
Home / پاکستان / حکومت جاتی ہے تو جائے، کسی سے بلیک نہیں ہوں گے

حکومت جاتی ہے تو جائے، کسی سے بلیک نہیں ہوں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ)وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ترین گروپ سے ہونے والی ملاقات پر بریفنگ دی۔وزیراعظم کو ترین گروپ کے مطالبات سے آگاہ کیا گیا، اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے ملکی معاشی صورتحال پر اطمینان کا

اظہار کیا۔ اجلاس میں کورونا صورتحال، ویکسینیشن کاجائزہ بھی لیا گیا۔ وزیراعظم کو وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بجٹ کی تیاریوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ احتساب کا عمل جاری رہے گا اور کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گے۔ان کا کہنا تھاکہ حکومت جاتی ہے تو جائے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے۔

Share

About admin

Check Also

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ کا اعلان کردیا گیا

رویت ہلال کمیٹی کا اجلا س کے بعد کہنا ہے کہ ملک کے کسی بھی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com