Breaking News
Home / پاکستان / نوازشریف کے زمین کی نیلامی کا آغاز جانتے ہیں بولی لگانے کیلئے پہلا شخص کون پہنچا؟

نوازشریف کے زمین کی نیلامی کا آغاز جانتے ہیں بولی لگانے کیلئے پہلا شخص کون پہنچا؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے شہر شیخوپورہ کے علاقے فیروز وٹواں میں واقع سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی

زمین کی نیلامی کا عمل شروع ، جیو نیوز کے مطابق شیخو پورہ میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زمین کی نیلامی کے سلسلے میں بولی دینے
کے لیے ایک خریدار پہنچ گیا۔بولی میں حصہ لینے والے شہری کا نام محمد بوٹا ہے جس نے بولی میں حصہ لینے کے لیے 10 لاکھ روپے زرِ ضمانت جمع کرا دیئے ہیں۔محمد بوٹا کا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر ملک میں کوئی اچھا کام ہونے لگا ہے تو سب کو اس میں حصہ لینا چاہئے، بڑے لوگ بھی قانون کے تابع آنے لگے ہیں۔انہوں نے

یہ بھی کہا کہ زمین کو دعوے داروں کو دیکھنا انتظامیہ کا کام ہے، جب حکومت نیلامی کرے گی ہم تو حصہ لیں گے۔اس سے قبل سابق وزیر اعظم کی 11 ایکڑ 4 مرلے زمین نیلامی کیلئے پیش کی گئی۔انتظامیہ کی جانب سے نواز شریف کی زمین کی نیلامی میں حصہ لینے کیلئے مزید لوگوں کو بلایا جا رہا ہے۔نیلامی ہال میں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ اگر کوئی اس نیلامی میں حصہ لینا چاہتا ہے تو اپنے کوائف سامنے لائے۔نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کی فی ایکڑ قیمت 70 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

About admin

Check Also

موجاں ہی موجاں ۔۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ۔۔ فی لیٹر کتنے میں ملےگا؟ بڑی خوشخبری

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان، آئی ٹی ایف سی نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com