Breaking News
Home / انٹرٹینمنٹ / ننھے احمد شاہ کی دنیا ہی بدل گئی، رمضان ٹرانسمشن کے کتنے لاکھ لئے؟ حیران کن انکشاف

ننھے احمد شاہ کی دنیا ہی بدل گئی، رمضان ٹرانسمشن کے کتنے لاکھ لئے؟ حیران کن انکشاف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اپنی ٹیچر سے سخت لہجے لیکن معصومانہ انداز میں بستہ واپس مانگنے والے بچے احمد شاہ کی پہلی ویڈیو ایسی وائرل ہوئی کہ بچہ احمد شاہ کہاں سے کہاں پہنچ گیا۔ ٹیچر کے ساتھ ویڈیو سامنے آنے کے بعد اسے مارننگ شو میں مدعو کیا گیا اور وہی حرکتیں دوبارہ دہرانے کا کہا گیا اور بچے احمد شاہ نے دوبارہ وہی کچھ کیا۔ احمد شاہ نہ صرف پاکستان میں مشہور ہو گیا بلکہ بیرون ممالک میں بھی سراہا جانے لگا۔ احمد شاہ گزشتہ تین سال سے اے آر وائی سے منسلک ہے اور مارننگ شو ہو یا پھر رمضان ٹرانسمشن، جیتو پاکستان ہو یا پھر کوئی دوسرا پروگرام،

احمد شاہ کو کسی نہ کسی طرح ضرور شامل کیا جاتا ہے۔ اسے اپنے ماموں اور تین بھائیوں کے ساتھ ہوٹل میں ٹھہرایا جاتا ہے اور تمام اخراجات برداشت کئے جاتے ہیں۔ اس رمضان میں احمد شاہ کو پانچ لاکھ سے زائد دیے گئے، اس کے علاوہ عیدیاں، کمرشلز اور ڈیجیٹل ویڈیوز سے آنے والے پیسے الگ ہیں۔ احمد شاہ جیسے جیسے بڑا ہو رہا ہے اس کی شخصیت میں تبدیلیاں بھی ہوتی جا رہی ہیں اسے کیمرہ کا سامنا کرنے کا پتہ چل گیا ہے، اسے اب بڑوں سے بات کرنے کا انداز بھی پتہ چل چکا ہے اسے کیا بولنا ہے اور کیا نہیں، وہ کافی حد تک سمجھ چکا ہے۔

About admin

Check Also

جنید صفدر کے نکاح میں سلیمان شریف اور زینب سلیمان کی جوڑی کے چرچے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com