Breaking News
Home / اہم خبریں / نوازشریف کو 11 اور مریم نواز کو8سال قید کی سزا ہو ئی،فواد چوہدری

نوازشریف کو 11 اور مریم نواز کو8سال قید کی سزا ہو ئی،فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف کو 11 اور مریم نواز کو8سال قید کی سزا ہو ئی،تاثر یہ دیا جارہا ہے کہ انہیں کسی مقدمے میں سزا ہوئی ہی نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کیا ۔فواد چوہدری نے کہاکہ آج اسلام آباد

ہائیکورٹ میں نواز شریف اور مریم نواز کی لندن میں پانامہ پیپرز کے ذریعے منظرعام پر آنیوالی اربوں روپے کی جائیدادوں کے مقدمے پر اپیل کی سماعت ہونے جارہی ہے، احتساب عدالت اس مقدمے میں نواز شریف کو گیارہ سال اور مریم نواز کو آٹھ سال قید کی سزا سنا چکی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ شریف فیملی ایسے تاثر دیتی ہے جیسے انھیں کسی مقدمے میں سزا ہوئی ہی نہیں ان مقدمات میں سیدھی بات یہ ہے کہ آپ نے لندن میں اربوں روپے کی جائیدادیں بنائیں آپ کے ظاہر اثاثے اس قسم کی جاہئداد خریدنے کے متحمل نہیں تھے تو آپ نے کیسے یہ جائیداد خریدی؟

Share

About admin

Check Also

تمام کاروبار بند ۔ سخت کرفیو لگانے کا فیصلہ۔۔ حکومت نے ایک بار پھر مشکل ترین اعلان کردیا

مسقط (نیوز ڈیسک) خلیجی ریاست عمان نے کووِڈ19کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com