Breaking News
Home / اہم خبریں / جہانگیرترین کی گرفتاری کیلئے پیپرورک شروع کردیاگیا

جہانگیرترین کی گرفتاری کیلئے پیپرورک شروع کردیاگیا

تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیرترین کی گرفتاری کیلئے پیپرورک شروع کردیا گیا ۔نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ مشیر داخلہ شہزاد اکبر ایف آئی اے میں آمد کے بعدتحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیرترین اور ان کے خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں تیزی آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر

نے ایف آئی اے میں آمد کے دوران جہانگیرترین اور ان کے اہلخانہ کیخلاف مقدمات کی تحقیقات کی پیشرفت کا جائزہ لیا جس کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلئے پیپرورک شروع کردیا گیا ہے اور امکان ظاہر کیا جارہاہے جہانگیرترین کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔واضح رہے کہ جہانگیرترین کےمعاملےپروزیراعظم نےگزشتہ ماہ ان کےہم خیال گروپ سےملاقات کی تھی اوروزیراعظم نےمعاملات کی تحقیقات کی ذمہ داری علی ظفرکوسونپی تھی۔ اس حوالےسےجہانگیرترین گروپ کا دعویٰ تھا کہ وزیراعظم نےان کےتمام مطالبات تسلیم کرلیےہیں۔

Share

About admin

Check Also

تمام کاروبار بند ۔ سخت کرفیو لگانے کا فیصلہ۔۔ حکومت نے ایک بار پھر مشکل ترین اعلان کردیا

مسقط (نیوز ڈیسک) خلیجی ریاست عمان نے کووِڈ19کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com