Home / اہم خبریں / سکول کھلیں گے یا بند رہیں گے؟ این سی او سی نے اہم فیصلہ کرلیا

سکول کھلیں گے یا بند رہیں گے؟ این سی او سی نے اہم فیصلہ کرلیا

اسلام آباد…ملک بھر کے  تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں

کوئی حتمی فیصلہ نہ ہوسکا۔ این سی او سی کا اجلاس وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت صحت حکام نے کورونا صورتحال پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ سکول کھولنے یا بند رکھنے کے حوالے سے
فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں کیا جائے۔بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اجلاس 23 مئی سے پہلے ہوگا۔آج(منگل کو) ہونے والے  اجلاس میں یہ تجویز بھی سامنے آئی کہ پہلے مرحلے میں نویں،دسویں، گیارہویں اور بارہویں کلاسز کھول دی جائیں۔این سی او سی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں بورڈ امتحانات ہر صورت ہوں گے۔

Share

About admin

Check Also

کشمیر کا سفیر ہونے کی بنا پر تمام عالمی فورمز پر کشمیر کی آوازا ٹھاتا رہوں گا، وزیر اعظم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com