Breaking News
Home / پاکستان / کسی بھی زمین پر قبضہ ہو تو پوری معلومات دیں، قبضہ چھڑوائیں گے

کسی بھی زمین پر قبضہ ہو تو پوری معلومات دیں، قبضہ چھڑوائیں گے

اسلام آباد …وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے کہا ہے کہ کسی بھی زمین پر قبضہ ہو تو پوری معلومات دیں، قبضہ ہم چھڑوائیں گے۔ اتوار کو ٹیلیفون پر عوام کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ کسی بھی زمین پر قبضہ ہو تو پوری معلومات دیں، قبضہ ہم چھڑوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرانے سسٹم کے

باعث قبضہ گروپ پٹواریوں کو اپنے ساتھ ملا لیتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ن لیگ کے ایم پی ایز اور ایم این ایز نے زمینوں پر قبضے کیے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 30 سال سے پنجاب میں ن لیگ کی حکومت ہے اور انہوں ں ے نیچے سے لے کر اوپر تک لوگ بھرتی کرائے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب پولیس میں ریفارمز ہوں گی۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ کسی بھی زمین پر قبضہ ہو تو ہمیں پوری معلومات دیں، قبضہ ہم چھڑوائیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سے عائشہ نامی خاتون نے فون کال پر کہا کہ آپ کی عوام آپ سے بہت پیار کرتی ہے، میرا مسئلہ اتنا بڑا ہے کہ کہیں شنوائی نہیں ہوتی، میں بیوہ ہوں اور میری والدہ بھی بیوہ ہیں، کوئی میرا بہن بھائی نہیں ہے تین سال کا میرا بیٹا ہے، 65 سال کی ٹیچنگ کی کمائی سے میری والدہ نے سنگل سٹور کا گھر بنایا ہے، اس گھر کو 2019ء میں ہم نے کرائے پر دیا، وہ ایس ایس پی کا بھائی تھا انہوں نے قبضہ کر لیا، شیخ عمر نے وہ قبضہ ہمیں دلوایا، لیکن میں اس وقت پانچ لاکھ کی مقروض ہو گئی، شیخ عمر نے کہا تھا کہ ان کا مسئلہ حل کروائیں لیکن ان کی ٹرانسفر ہو گئی، نئے سی سی پی او نے بھی ہدایت کی لیکن ایس ایس پی کے بھائی ہونے کے ناتے کوئی مسئلہ حل نہیں ہو رہا، نتیجہ یہ نکلا کہ ٹینشن کی وجہ سے میری والدہ کینسر کی مریضہ ہو

گئی ہیں اور میرے پاس کفن کے بھی پیسے نہیں ہیں،اس موقع پر خاتون رونے لگ گئیں، میں قرضہ لے کر اپنی والدہ کا علاج کروا رہی ہوں، آپ مجھے بتائیں کہ میں بچے کو پالوں، لوگوں کے پیسے دو یا پھر قرض واپس کروں، کم از کم میرے پاس سوسائٹی سے دلوائیں۔ آپ کے نمائندوں کے پاس بھی گئی لیکن صرف رسوائی ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان خاتون کی دکھ بھری باتیں سن کر خود بھی افسردہ ہو گئے، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارا سسٹم آہستہ آہستہ کام کرنا چھوڑ گیا ہے، انصاف کمزور کو چاہیے ہوتا ہے، وزیراعظم نے مسئلے کے حل کی یقین دہانی کرا دی۔

Share

About admin

Check Also

پاکستان میں ہائی سکیورٹی والے بلاول بھٹو کی امریکہ میں بینچ پر بیٹھے کی تصویر سامنے آگئی

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com