Breaking News
Home / پاکستان / خاتون کو 4 لاکھ 72 ہزار کی رقم واپس دلوا دی گئی، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے عائشہ بی بی کو انصاف فراہم کر دیا

خاتون کو 4 لاکھ 72 ہزار کی رقم واپس دلوا دی گئی، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے عائشہ بی بی کو انصاف فراہم کر دیا

لاہور..وزیر اعظم عمران خان کو ”آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ“پروگرام میں ٹیلیفون پر مکان پر قبضے اور کرائے کی مد میں واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے شکایت درج کرنے والے خاتون کی چوبیس گھنٹے گزرنے سے پہلے داد رسی کر دی گئی، سی سی پی او لاہور نے کوئٹہ کی رہائشی خاتون عائشہ بی بی کو

کرائے کے واجبات کی مد میں 4لاکھ72ہزار کا چیک دلوا دیاجبکہ کرائے دار نے عدالت میں دائر درخواست بھی واپس لے لی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ٹیلیفون پر عوام سے براہ راست رابطے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور اتوار کے روز کوئٹہ کی رہائشی عائشہ بی بی نے انہیں لاہور کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں اپنے مکان پر ہونے والے قبضے اور کرائے کی مد میں واجبات کی ادائیگی نہ ہونے کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔ وزیر اعظم کے نوٹس لینے پر انتظامیہ نے فوری اقدامات شروع کئے اور چوبیس گھنٹے سے پہلے خاتون کی داد رسی کر دی گئی۔پولیس کی جانب سے ڈیفنس میں بیوہ خاتون کے گھر کوپہلے ہی واگزار کروا دیا گیاتھا۔عمران اصغر نامی کرایہ دار کرائے کی مد میں واجبات نہیں ادا کر رہا تھا۔ سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے عائشہ بی بی کے بقایا جات بھی دلوا دیئے اور گزشتہ روز سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے عائشہ بی بی کے چار لاکھ 72 ہزار روپے واپس دلوا دیئے۔ بتایا گیا ہے کہ کرایہ دار نے عدالت میں دائر کی گئی درخواست بھی واپس لے لی ہے۔ خاتون نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بقایا جات دلوانے پر وزیراعظم عمران خان، آئی جی پنجاب اور لاہور پولیس کی مشکور ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے عائشہ نامی خاتون نے فون کال پر کہا

کہ آپ کی عوام آپ سے بہت پیار کرتی ہے، میرا مسئلہ اتنا بڑا ہے کہ کہیں شنوائی نہیں ہوتی، میں بیوہ ہوں اور میری والدہ بھی بیوہ ہیں، کوئی میرا بہن بھائی نہیں ہے تین سال کا میرا بیٹا ہے، 65 سال کی ٹیچنگ کی کمائی سے میری والدہ نے سنگل سٹور کا گھر بنایا ہے، اس گھر کو 2019ء میں ہم نے کرائے پر دیا، وہ ایس ایس پی کا بھائی

Share

About admin

Check Also

پاکستان میں ہائی سکیورٹی والے بلاول بھٹو کی امریکہ میں بینچ پر بیٹھے کی تصویر سامنے آگئی

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com