Home / دلچسپ و عجیب / ’’ایک اور پاکستانی مچھیرے پرقدرت مہربان ہو گئی ‘‘ نایاب مچھلی پکڑ لی جو 86لاکھ روپے میں فروخت ہوئی

’’ایک اور پاکستانی مچھیرے پرقدرت مہربان ہو گئی ‘‘ نایاب مچھلی پکڑ لی جو 86لاکھ روپے میں فروخت ہوئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ دیسک/آن لائن )بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر سے ایک اور کروکر مچھلی پکڑی گئی ہے جو کہ دو روز قبل پکڑی جانے والی اسی طرح کی ایک اور مچھلی سے 22 کلو زیادہ وزنی تھی۔بی بی سی اردو کے مطابق گوادر سے تعلق رکھنے والے صحافی بہرام بلوچ نے بتایا کہ اس مچھلی کی آخری بولی 86 لاکھ 40 ہزار روپے میں لگی تھی تاہم یہ 72 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی۔

بہرام بلوچ نے بتایا کہ دوسری کروکر مچھلی بھی ایران کے قریب جیونی کے ساحلی علاقے سے پکڑی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ جس کشتی کے ماہی گیروں کے جال میں یہ کروکر آگیا اس کے ملاح وحید بلوچ جبکہ اس کے مالک ساجد حاجی ابابکر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس مچھلی کو نیلامی کے لیے جیونی کی مقامی مارکیٹ لایا گیا جہاں اس کی فی کلو کی آخری بولی ایک لاکھ 80 ہزار روپے کے حساب سے 86 لاکھ 40 ہزار روپے میں لگ گئی تاہم مارکیٹ کی روایات کے مطابق مالک نے فی کلو 30 ہزار روپے کمی کی۔ان کا کہنا تھا کہ اس کمی کے بعد یہ فی کلو ایک لاکھ 50 ہزار روپے کے حساب سے 72 لاکھ روپے میں فروخت ہوگئی۔واضح رہے کہ اس سے سے قبل بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کے ماہی گیر عبدالحق اور ان کے ساتھ کام کرنے والے دیگر افراد کی اس وقت خوشی کی انتہا نہیں رہی جب انھوں نے اپنے جال میں ایک کروکر (Croaker) مچھلی کو دیکھا۔یہ اگرچہ وزن اور لمبائی کے لحاظ سے بہت بڑی مچھلی نہیں تھی لیکن تھی قیمتی، اس لیے انھوں نے اسے مارکیٹ پہنچانے میں دیر نہیں لگائی۔عبدالحق کے چچازاد بھائی راشد کریم بلوچ نے بتایا کہ 26 کلو یہ وزنی مچھلی سات لاکھ 80 ہزار روپے میں بک گئی۔راشد کریم نے بتایا کہ اس مچھلی کو پکڑنے کے لیے دو ماہ تک جتن کرنے پڑتے ہیں اور یہ اتنی طویل کوشش کے بعد اگر کسی دن آپ کے جال میں آجائے تو

خوشی تو بنتی ہے۔اس قیمتی مچھلی کو انگریزی میں کروکر، اردو میں سوا اور بلوچی میں کر کہا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ مچھلی جیونی کے ساحلی علاقوں سے پکڑی گئی۔یہ علاقہ ضلع گوادر میں ایرانی سرحد سے 17 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔راشد کریم نے بتایا کہ اس مچھلی کے شکار کے دو مہینے ہوتے ہیں اس لیے اس کو پکڑنے کے لیے ماہی گیروں کو بہت سارے جتن کرنے پڑتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ عبدالحق اور ان کے ساتھی معمول کی ماہی گیری میں مصروف تھے کہ جال پھینکنے کے
بعد جب انھوں نے اسے باہر کھینچ لیا تو اس میں ایک کروکر مچھلی تھی۔مچھلی کی بولی فی کلو 30 ہزار روپے میں لگی راشد کریم نے بتایا کہ جب اچانک کوئی قیمتی چیز کسی کے ہاتھ میں آجائے تو خوشی ایک فطری بات ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ مچھلیاں وزنی بھی ہوتی ہیں اور ان کی جسامت بھی بڑی ہوتی ہے۔انھوں نے بتایا کہ چند سال قبل ایک شخص نے ایک زیادہ وزنی کروکر مچھلی پکڑی تھی جو کہ 17 لاکھ روپے میں بک گئی تھی لیکن عبد الحق اور ان کے ساتھ کام کرنے والوں نے جو مچھلی

پکڑی تھی اس کا وزن کم یعنی 26 کلو تھا۔ان کا کہنا تھا مارکیٹ میں جب اس کی بولی لگنی شروع ہوئی تو اس کی آخری بولی لگی 30 ہزار روپے فی کلو پر آ کر رک گئی اور اس طرح یہ سات لاکھ 80 ہزار روپے میں فروخت ہو گئی۔گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوائرنمنٹ و میرین بائیولوجسٹ عبدالرحیم بلوچ نے بتایا کہ بعض مچھلیاں اپنے گوشت کی وجہ سے بہت زیادہ قیمتی ہوتی ہیں لیکن کروکر کے حوالے سے معاملہ مختلف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کروکر کی قیمت دراصل اس کی ایئر بلیڈر کی

وجہ سے ہے جس میں ہوا بھرنے کی وجہ سے وہ تیرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس مچھلی کا ایئر بلیڈر طبی استعمال میں آتا ہے اور چین، جاپان اور یورپ میں اس کی مانگ ہے۔انھوں نے بتایا کہ کروکر مچھلی کا ایئر بلیڈر انسانی جسم کے اندرونی اعضا میں دورانِ سرجری لگائے جانے والے ٹانکوں بالخصوص دل کے آپریشن میں سٹچنگ وغیرہ میں استعمال ہوتا ہے۔یوں لگتا ہے کہ بلوچی میں اس مچھلی کا

نام اس کی آواز کی وجہ سے کر رکھا گیا ہے۔عبد الرحیم بلوچ نے بتایا کہ یہ مچھلی کر، کر کی آواز نکالتی ہے۔انھوں نے بتایا کہ یہ مینگرووز کے علاقے میں چھوٹی چھوٹی دراڑوں میں انڈے دینے کے لیے آتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو ماہر ماہی گیر ہوتے ہیں وہ اس کی آواز کا اندازہ لگا کر وہاں اپنا جال پھینک کر اس کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔راشد کریم بلوچ نے بتایا کہ اس مچھلی کی آواز سننے کے بعد ماہی گیر اپنا جال اس علاقے میں پھینکتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ جب گھنٹہ ڈیڑھ کے بعد اس کی آواز بند ہوتی ہے تو پھر جال کو باہر کھینچا جاتا ہے اور مچھلی کو نکال لیا جاتا ہے

Share

About admin

Check Also

پچھلے سال لاک ڈائون کے دوران جوڑے کی شادی ٹھیک ایک سال بعدخاتون کے ہاں کتنے بچے پیداہوئے؟ ڈاکٹرز بھی دیکھ کر اچھل پڑے، کوئٹہ میں انوکھا واقعہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ سال لاک ڈائون میں شادی ہوئی، ایک سال بعد کوئٹہ میں خاتون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com