Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / لڑکا لڑکی کو گھر سے بھگا کر لے گیا اوردونوں نے شادی کر لی

لڑکا لڑکی کو گھر سے بھگا کر لے گیا اوردونوں نے شادی کر لی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کہتے ہیں کہ عشق اندھا ہوتا ہے اور کسی پر اندھا اعتماد بھی نہیں کرنا چاہیئے ہوا کچھ یوں کہ گھر سے بھاگ کر واپس آنے والے جوڑے کو ان کے لواحقین نے ایسی سز ا دے دی کہ ہر کوئی عبر ت پکڑ لے گا۔ لاہور کےعلاقہ  نشتر کالونی میں گھر سے بھاگ کر واپس آنے والے داماد کو نشان عبرت بنا دیا گیا۔

اس کے سسرالیوں نے گنجا کر کے جوتوں کا ہار پہنا دیا۔ جاوید نامی شخص نے نشتر کالونی کی رہائشی زینب سے چند سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور شادی کے بعد دونوں میاں بیوی گھر سے بھاگ کر کراچی منتقل ہوگئے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں نے اپنی مرضی سے عدالت میں پسند کی شادی کی تھی۔ شادی کے بعد ساس (لڑکی کی والدہ) کی جانب سے مسلسل رابطہ کیا گیا کہ اگر وہ واپس آ جاتے ہیں تو ان کو کچھ نہیں کہا جائے گا۔ ساس کی باتوں میں آ کر جوڑا چند روز قبل لاہور پہنچا اور گذشتہ رات دونوں لڑکی کے والدین سے ملاقات کے لیے گئے جہاں سسرالیوں نے جاوید سے بیٹی کو بھگانے اور شادی کرنے کا بدلہ لینے کی پہلے سے ٹھان رکھی تھی۔اور یہ بھی سوچ رکھا تھا کہ گھر آنے پر داماد کے ساتھ کیا سلوک کرنا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ شادی شدہ جوڑا گھر میں داخل ہوا تو اہل خانہ نے بیٹی کو گھر میں ہی قید کر لیا جبکہ داماد کو عبرت کا نشا نہ بنایا اور داماد کا سر بھی مونڈ دیا۔ یہی نہیں لڑکی کے اہل خانہ نے اپنے داماد جاوید کے گلے میں جوتوں کا ہار بھی پہنایا۔ سسرالیوں کے کا نشانہ بننے والے داماد جاوید کے بھائی کو جب اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی اور ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا۔

Share

About admin

Check Also

ہائے رے بڑھاپا:80 سالہ پاکستانی سیاستدان نے 20 سالہ خوبصورت لڑکی سے شادی توکرلی پر پہلی رات ایسا کچھ ہوگیا کہ بیوی صدمے سے بے ہو ش ہو گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بڑھاپے میں شادی اگر کسی جوان لڑکی سے ہو جائے تو پھر مذاق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com