Home / دلچسپ و عجیب / شادی کے دن دلہن کے گھر ایک بارات کی بجائے 2 دولہا بارات لے کر پہنچ گئے ، ہنگامہ برپا ہو گیا

شادی کے دن دلہن کے گھر ایک بارات کی بجائے 2 دولہا بارات لے کر پہنچ گئے ، ہنگامہ برپا ہو گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی ریاست اتر پردیش میں شادی کے دن دولہن کے گھر ایک بارات کے بجائے دو دولہا بارات لے آئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سرن گاؤں کی رہائشی موہانی کی شادی پھولن پور گاؤں کے رہائشی ببلو کے ساتھ طے کی گئی تھی۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق

ببلو باراتیوں کے ہمراہ جب موہانی کے گھر پہنچا تو عین بارات کے استقبال کے وقت موہانی کے گھر حیات نگر کے رہائشی اجیت بھی باراتیوں کے ہمراہ آن پہنچا جس کے بعد شادی کی تقریب میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق اجیت اور موہانی کی پہلے سے دوستی تھی تاہم موہانی کے اہل خانہ کی جانب سے اجیت سے شادی کے انکار پر موہانی کی شادی ببلو سے طے کردی گئی۔جب موہانی کی ببلو سے شادی کی اطلاع اجیت کو ملی تو اجیت نے بھی اسی دن اور اسی وقت موہانی کے گھر بارات لے جانے کا فیصلہ کیا، تاہم اس غیر معمولی صورتحال نے شادی کی تقریب میں ایک ہنگامہ برپا کردیا۔بعد ازاں پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے لڑکی کے والد اور چچا سمیت اجیت کے اہل خانہ کو حراست میں لے لیا۔

Share

About admin

Check Also

ہائے رے بڑھاپا:80 سالہ پاکستانی سیاستدان نے 20 سالہ خوبصورت لڑکی سے شادی توکرلی پر پہلی رات ایسا کچھ ہوگیا کہ بیوی صدمے سے بے ہو ش ہو گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بڑھاپے میں شادی اگر کسی جوان لڑکی سے ہو جائے تو پھر مذاق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com