Breaking News
Home / اہم خبریں / مسلم لیگ (ن) کےتابوت میں آخری کیل ٹھونک دی گئی پارٹی کی انتہائی طاقتور شخصیت نے عمران خان سے ہاتھ ملا لیا

مسلم لیگ (ن) کےتابوت میں آخری کیل ٹھونک دی گئی پارٹی کی انتہائی طاقتور شخصیت نے عمران خان سے ہاتھ ملا لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نواز شریف کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے مسلم لیگ ن پہلے ہی دھڑے بندی کا شکار ہے مشکلات کا شکار پاکستان مسلم لیگ ن کے لئے ایک اور مششکل کھڑی ہو گئی ہے جب پارٹی کے اہم ترین رہنما نے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

آزاد کشمیر الیکشن سے قبل ہی مسلم لیگ (ن) کو بہت بڑادھچکا لگ گیا ہے پارٹی کے اہم رہنما راجہ طاہر نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن آزاد کشمیر پنجاب کےسینئر نائب صدر و رابطہ آفیسرآل پارٹیز حریت کانفرنس راجہ امتیاز طاہر نے وزیراعلیٰ پنجاب کے معاونِ خصوصی اور پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنماسردار تنویر الیاس خان سے ملاقات کی اور ن لیگ کی رکنیت سے مستعفی ہو پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔راجہ امتیاز طاہر نےسردار تنویر الیاس خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جب کہ وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی و تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کے انتخابات میں مداخلت نہیں کریگی،عمران خان نے کشمیر کے معاملات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، گزشتہ روز پارٹی کے اہم زمہ دارم کے ساتھ وزیر اعظم عمران سے ملاقات ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ تاریخ کے صاف و شفاف انتخابات ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو آزاد کشمیر میں پانچ سال ملے لیکن وہ کچھ نہیں کر سکے۔

Share

About admin

Check Also

بڑی بریکنگ نیوز!!غریب مزدوروں کے لئے مفت گھروں کا اعلانپاکستانی جھولیاں اٹھا کر دوعائیں دینے لگے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ مزدوروں کو ایک ہزار چوبیس فلیٹ مفت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com