Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / میاں بیوی یہ کام کرنے میں احتیاط کریں

میاں بیوی یہ کام کرنے میں احتیاط کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کسی نوجوان کی ایک دن میں ایک لڑکی سے ملاقات طے ہو جائے تو اسے بہت کافی سمجھا جاتا ہے۔ ایک ہی دن میں ایک سے زائد لڑکیوں سے رومانوی ملاقات طے کرنا قدرے عجیب بات سمجھی جائے گی لیکن کوئی نوجوان ایک ہی دن میں اکٹھی چھ لڑکیوں کے ساتھ ملاقات طے کر لے تو کیا ہو گا؟

اس سوال کا جواب آپ کو ایک امریکی نوجوان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے مل سکتا ہے۔ ویب سائٹ واشنگٹونین کی رپورٹ کے مطابق جسٹن نامی اس نوجوان نے اپنی پہلی محبوبہ لسیٹ پائلنٹ کو ٹرکسٹن ان نامی ریسٹورنٹ میں بلایا تو ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ اس کی ایک اور دوست بھی وہاں آ رہی ہے۔ کچھ دیر بعد جب وہ لڑکی ریسٹورنٹ میں پہنچی تو لسیٹ کو اندازہ ہوا کہ معاملہ کچھ گڑ بڑ ہے، اور اس کے بعد اس نے اگلے واقعات کی دلچسپ تفصیلات سوشل میڈیا پر براہ راست بیان کر کے انٹرنیٹ صارفین کو خوب محظوظ کیا۔ لسیٹ نے اپنی پہلی ٹویٹ میں لکھا ”میں یہاں ایک لڑکے کے ساتھ ملاقات کے لئے آئی تھی لیکن اب یہاں ایک اور لڑکی آ گئی ہے۔ وہ فون پر بات کر رہا ہے اور اس دوران میں نے اس لڑکی کو حقیقت سے خبردار کر دیا ہے۔“ کچھ دیر بعد لسیٹ نے اگلی ٹویٹ میں لکھا ” اب یہاں ایک اور لڑکی آ گئی ہے۔ وہ پھر فون سننے چلا گیا ہے۔ ہم تینوں لڑکیوں نے انتظامیہ اور سکیورٹی اہلکاروں سے بھی بات کر لی ہے تا کہ اس دھوکہ باز کو سبق سکھا سکیں۔ “اگلی ٹویٹ میں لسیٹ نے مزید بتایا۔

”اب ہم تینوں لڑکیاں ریسٹورنٹ سے باہر آ گئی ہیں۔ دروازے پر ہمیں دو اور لڑکیاں ملی ہیں جو اسی نوجوان کے بارے پوچھ رہی تھیں۔  حیرت ہے اس نے ان دونوں کو بھی بلا رکھا تھا۔“اس کے بعد آخری ٹویٹ میں لسیٹ نے بتایا ” ہم پانچوں سامنے والے ریسٹورنٹ میں گئیں اور وہاں کچھ مشروبات پئے۔ جب ہم واپس گئیں تو اسے (نوجوان کو) ایک اور لڑکی کے ساتھ بیٹھے دیکھا۔ ہماری واپسی پر اسے بھی اندازہ ہو گیا تھا کہ اب اس کے ساتھ کچھ بہت برا ہونے والا ہے اور وہ موقع پا کر وہاں سے بھاگ نکلا۔ اس دھوکہ باز نے ہم سب کو بیک وقت ملنے کے لئے بلا کر کچھ بھی نہیں پایا، لیکن ہم سب آپس میں اچھی سہیلیاں بن گئی ہیں۔ شاید اس احمق کو معلوم نہیں تھا کہ سمارٹ ہونا اور دھوکہ باز ہونا دو مختلف چیزیں ہیں۔ “ دوسری جانب ایک استاد نے 10سال پہلے اپنی دوست کو چھوڑا  اور اب  اپنی نئی باس کے روپ میں اسی سابقہ دوست کو دیکھ کر حیران ہے ایک شخص ، جس کا نام نہیں بتایا گیا،  نے 10سال پہلے اپنی دوست سلویا کو چھوڑا اور دوسرے ملک منتقل ہوگیا۔اُس نے ایک بلاگ، آسک  اے منیجر کو بتایا کہ 10سال پہلے کرسمس کی چھٹیوں پر وہ اپنی فیملی سے ملنے گئی تو  وہ اسے بغیر بتائے دوسرے ملک چلا گیا۔دونوں کے کوئی مشترکہ دوست بھی نہیں تھے اور اس کے بعد دونوں کے بیچ کوئی رابطہ بھی نہیں ہوسکا۔

Share

About admin

Check Also

ہائے رے بڑھاپا:80 سالہ پاکستانی سیاستدان نے 20 سالہ خوبصورت لڑکی سے شادی توکرلی پر پہلی رات ایسا کچھ ہوگیا کہ بیوی صدمے سے بے ہو ش ہو گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بڑھاپے میں شادی اگر کسی جوان لڑکی سے ہو جائے تو پھر مذاق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com