Breaking News
Home / سٹی نیوز / فیس بک کی متبادل ایپ: پاکستانی بہن بھائی نے تاریخ رقم کردی

فیس بک کی متبادل ایپ: پاکستانی بہن بھائی نے تاریخ رقم کردی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )نوجوان پاکستانی بہن بھائی قمرالنساء اور طلعت محمود نے تاریخ رقم کر دی۔گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نوجوان بہن بھائی طلعت محمود اور قمرالنساء نے فیس بک کو ٹکر دینے کیلئے پاکستان کا اپنا اور دنیا کا سب سے بڑا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنا دیا۔گزشتہ کچھ

دنوں سے فیس بُک فلسطین پر اسرائیل کے مظالم کے خلاف مسلمانوں کی آواز دبا رہا ہے اور اسرائیل کی بےجا حمایت کر رہا ہے۔ صورتحال کے پیش نظر بہن بھائی کی جوڑی نے اسرائیل اور فیس بُک کے خلاف جہاد شروع کر دیا اور “ومبر” (wimbur) کے نام سے پاکستان کا پہلا فیس بک کی طرز کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنا لیا۔ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ جب بھی مسلمانوں پر ظلم ہوا، تو مسلمانوں نے اپنی آواز بلند کرنے کے لئے جب فیس بُک کا سہارا لیا تو فیس بُک نے ہمیشہ مسلمانوں کے ساتھ غلط رویہ اختیار کرتے ہوئے ان کے اکاؤنٹس ہی ختم کر دئیے۔ اب پاکستان کے اپنے پلیٹ فارم پر تمام دنیا کے مسلمان فلسطین اور جہاں جہاں مسلمانوں کے حق کے لئے آواز اٹھانی پڑے گی، وہ بغیر کسی دباؤ کے آواز اٹھا سکیں۔صارفین wimbur.com ویب سائٹ سے اس پلیٹ فارم کو استعمال بھی کر سکتے اور اس کی ایپ بھی ڈاؤنلوڈ کر سکتے

ہیںhttps://play.google.com/store/apps/details?id=com.wimbur.appاسکے علاوہ بھی طلعت محمود اور قمرالنساء پاکستان کی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ دونوں نے حال ہی میں پاکستان کے لیے بہت سی موبائل ایپلیکیشنز بھی متعارف کروائی ہیں جبکہ کورونا وائرس ڈیٹیکٹر ایپلیکیشن بھی تیار کر لی ہے۔

Share

About admin

Check Also

پاکستان کو ہیرا منڈی کہنے والے پاکستان دشمن افغان لیڈر کی نواز شریف سے ملاقات۔ باہمی دلچسپی کہ امور پر تبادلہ خیال۔

لندن (ویب ڈیسک )پاکستان کو گالی دینے والے افغان نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کی نوازشریف سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com