Breaking News
Home / موسم / ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گرمی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر، مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی- تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گیا ہے۔

جس کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں ابر رحمت برسے گی اور بارش کا یہ سلسلہ کئی دن تک جاری رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے- جمعرات کی رات سے اسلام آباد، راولپنڈی ، لاہور، سیالکوٹ، گجرنوالہ سمیت بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر و گلگت بلتستان میں ہفتہ و اتوار کو بارش جم کر برسے گی، ابر رحمت برسنے سے نہ صرف درجہ حرارت میں کمی ہوگی بلکہ موسم خوشگوار ہوگا اور گرمی کے ستائے عوام کو چند روز کیلئے ٹھنڈی ہوائیں نصیب ہوں گے۔ بارشوں کا سلسلہ پیر کی صبح تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان ڈاکٹر ظہیر بابر کا کہنا ہے کہ جمعرات کی رات سے پیر کی صبح تک اسلام آباد، راولپنڈی ، لاہور، سیالکوٹ، گجرنوالہ سمیت بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر و گلگت بلتستان میں بارشوں کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں ماہ ملک میں معمول کی بارش ہونے جبکہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ جون کے پہلے نصف کے مقابلے میں دوسرے نصف کے دوران زیادہ بارشیں ہوں گی۔ جون کے دوسرے و تیسرے ہفتوں کے دوران بارش کے 2سے 3 اسپیل ہونے کا امکان ہے۔ جون کے پہلے نصف میں سندھ، بلوچستان و پنجاب کے میدانی علاقوں میں ایک یا دو بار ہیٹ ویوچلنے کی توقع ہے جبکہ درجہ حرارت میں اضافہ سے شمالی علاقہ جات میں برف کے پگھلاؤ میں تیزی آئیگی۔ آئندہ ایک دو روز کے اندر ہونے والی بارشوں سے جہاں درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی۔

Share

About admin

Check Also

گرمی جانے کے دن آ گئےاب شہری سردی کا مزہ لیں محکمہ موسمیات نے پاکستانیوں کو ٹھنڈی ٹھار خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گرمی کے ستائے ہوئے عوامی کے لئے ایک بہت ہی اچھی خبر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com