Breaking News
Home / آرٹیکلز / سعودی خواتین اب کھلم کھلا یہ کام کر سکتی ہیں جو کام 1400 سالوں میں نہیں ہوا وہ اب سعودی حکومت کی اجازت سے ہوگا

سعودی خواتین اب کھلم کھلا یہ کام کر سکتی ہیں جو کام 1400 سالوں میں نہیں ہوا وہ اب سعودی حکومت کی اجازت سے ہوگا

سعودی عرب نے اپنے قانون میں اہم تبدیلی کی ہے جس کے بعد اب ملک میں رہنے والی خواتین، والد یا کسی مرد سرپرست کی مرضی کے بغیر آزادانہ زندگی گزار سکیں گی عرب نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی قانونی حکام نے قانون کے آرٹیکل 169 سے پیراگراف (بی) کو حذف کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایک بالغ سنگل، طلاق یافتہ یا بیوہ عورت کو اس کے مرد سرپرست کے حوالے کردیا جائے گا.

اس کے بجائے قانون میں ترمیم کرتے ہوئے کہا گیا کہ ایک بالغ عورت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اس بات کا انتخاب کرے کہ وہ کہاں رہنا چاہتی ہے، عورت کا سرپرست اس کے بارے میں صرف اس وقت اطلاع کر سکتا ہے کہ جب اس کے پاس کوئی ثبوت ہو کہ مذکورہ خاتون کسی جرم کا ارتکاب کرنے والی ہے. جریدے ”گلف نیوز“ کے مطابق اس میں یہ بھی کہا گیا ہے اگر کسی خاتون کو جیل کی سزا سنائی جاتی ہے تو سزا کی مدت پوری ہونے کے بعد خاتون کو اس کے سرپرست کے حوالے نہیں کیا جائے گا وکیل نائف الم مانسی نے مکہ المکرمہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاندان اب اپنی ان بیٹیوں کے خلاف مقدمہ دائر نہیں کرسکتے ہیں جو تنہا رہنے کا انتخاب کرتے ہیں اور اب عدالتیں اس نوعیت کے مقدمات کو قبول نہیں کریں گی.سعودی میڈیا نے فروری 2019 میں پہلی مرتبہ اطلاع دی تھی کہ سعودی عرب میں اب اس بات کا مطالعہ کیا جا رہا ہے کہ اس کے مردوں کی سرپرستی کے نظام کا کس طرح غلط استعمال کیا جارہا ہے. ریاست کے تحت شائع ہونے والے انگریزی جریدے سعودی گیزٹ کے مطابق سعودی سرکاری وکیل سعود المجبب نے کہا تھا کہ ان کا دفتر خواتین، بچوں یا والدین کو ان افراد سے تحفظ کے لیے تمام کوششیں کریں گے جو غیرمنصفانہ رویے سے سرپرستی کے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہیں.

2019 میں ہی اگست کے مہینے میں سعودی عرب نے سعودی خواتین کو مرد سرپرست کی منظوری کے بغیر بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی تھی یہ فیصلہ بڑے پیمانے پر اصلاحات کے باوجود خواتین کی جانب سے اپنے سرپرستوں سے بچنے کی کوششوں کے بعد عمل میں آیا ہے سرکاری گزیٹ ام القرا میں شائع ہونے والے ایک حکومتی فیصلے میں کہا گیا کہ اب درخواست جمع کروانے والے کسی بھی سعودی شہری کو پاسپورٹ دیا جائے گا.

Share

About admin

Check Also

پاکستان اور ترکی کے درمیان بڑا فوجی معاہدہ طے، پاکستان ٹینک خریدے گا رسو ل اللہ ﷺ کی پیش گوئی پوری ہوگئی، ہارون الرشیدکا حیران کن انکشاف

سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہےپاکستان اور ترکی کا بڑا فوجی معاہد ہو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com