Home / دلچسپ و عجیب / اسرائیل میں ایک ایسا عجیب و غریب اور دل دہلا دینے والا واقعہ ،پارکنگ میں اچانک زمین میں بڑا سوراخ بن گیا کھڑی کاریں اس میں گر کر غائب ہوگئیں

اسرائیل میں ایک ایسا عجیب و غریب اور دل دہلا دینے والا واقعہ ،پارکنگ میں اچانک زمین میں بڑا سوراخ بن گیا کھڑی کاریں اس میں گر کر غائب ہوگئیں

اسرائیل میں ایک ایسا عجیب و غریب اور دل دہلا دینے والا واقعہ آیا ۔جس میں پارکنگ میں اچانک زمین میں بڑا سوراخ بن گیا اور وہاں کھڑی کاریں اس میں گر کر غائب ہوگئیں۔ میڈیا میں رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں کئی ویڈیوز سامنے آئی ہیں، پارکنگ میں موجود سِنک ہول اچانک کھلنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ ہول ناک منظر دیکھا جا سکتا ہے، اچانک زمین دھنستی دکھائی دیتی ہے اور کاریں یکے بعد دیگرے اس میں گر کر غائب ہوتی ہیں۔نیوز 18اردو کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مغربی یروشلم میں واقع

ایک صدی سے زائد پرانے اور بڑے اسپتال شارے زیڈک میڈیکل سینٹر کی پارکنگ میں پیر کی دوپہر کو پیش آیا، سطح کا پانی زیر زمین لے جانے والا ایک بہت بڑا سِنک ہول اچانک ہی کھل کر اندر دھنس گیا تھا۔واقعے میں پانی لے جانے والا سوراخ کھلنے سے پارکنگ لاٹ کا ایک بڑا حصہ دھنس گیا، سکیورٹی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین کاریں سوراخ کے اندر گر کر غائب ہو رہی ہیںواقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیم نے اچھی طرح سے جائزہ لے کر یقینی بنایا کہ واقعے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔حکام کا کہنا ہے کہ سِنک ہول وہاں بنایا گیا تھا جہاں قریب ہی ہائی وے سکسٹین پر سرنگیں کھودی گئی تھیں، اور ان دونوں کے درمیان کیا ربط ہے، اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔واقعے کے بعد جائے حادثہ کے آس پاس علاقے کو خطرناک قرار دے کر ناکہ بندی کی گئی، اس واقعے کی دوسری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی پولیس بنے والے بہت بڑے گڑھے کا جائزہ لے رہی ہے۔

Share

About admin

Check Also

ہائے رے بڑھاپا:80 سالہ پاکستانی سیاستدان نے 20 سالہ خوبصورت لڑکی سے شادی توکرلی پر پہلی رات ایسا کچھ ہوگیا کہ بیوی صدمے سے بے ہو ش ہو گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بڑھاپے میں شادی اگر کسی جوان لڑکی سے ہو جائے تو پھر مذاق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com