Home / سٹی نیوز / قومی اسمبلی میں طوفان بدتمیزی دیکھ کر سر شرم سےجھک گیا

قومی اسمبلی میں طوفان بدتمیزی دیکھ کر سر شرم سےجھک گیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں طوفان بدتمیزی دیکھ کر سر شرم سےجھک گیا۔ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا یہ ہیں ہمارے حکمران؟انہوں نے لکھا کہ یہ لوگ ایک دوسرے سے تمیز سے بات نہیں کر سکتے، یہ لوگ ہماری نمائندگی او رملک کی ترقی کیلئے کیا کام کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کرنے والے ہوش کے ناخن لیں۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں

دوسرے روز بھی وزراء اور حکومتی اراکین اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو تقریر کے دور ان شدید احتجاج ،شور شرابہ کیا جس کے باعث ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کر نے لگا ،حکومتی رکن علی نواز اعوان نے بجٹ دستاویز لیگی رہنما روحیل اصغر کو دے ماری ، دونوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ، اپوزیشن اراکین نے شہباز شریف کے گرد حفاظتی حصار بنا بنا لیا ، حکومت اور اپوزیشن ارکان نے ایک دوسرے کے خلاف جملے بازی کی، نعرے لگائے اور گالم گلوچ بھی کی ،حکومتی اراکین نے اسپیکر قومی اسمبلی کی ایک نہ سنی ،اسپیکر کو مجبوراً اجلاس بیس منٹ کیلئے ملتوی کر نا پڑا ۔ منگل کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں دوسرے روز اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بجٹ پر بحث کا آغاز کیا تو وزراء اور حکومتی اراکین اپنی نشستوں سے کھڑے ہو کر شدید احتجاج کیا ، حکومتی اراکین نے تقریر کے در ان شورشرابہ اور ہلڑ بازی کا سلسلہ جاری رکھا اس دور ان اپوزیشن اراکین نے اپوزیشن لیڈر کے گرد حصار بنا لیا ۔ اجلاس کے دور ان کئی حکومتی اراکین سیٹیاں بجانے کے ساتھ ٹی ٹی کے نعرے لگاتے رہے ، غیر پارلیمانی الفاظ بھی استعمال کئے جس کے باعث ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کر نے لگا ۔اجلاس کے دور ان معاون خصوصی حکومتی رکن اسمبلی علی نواز اعوان نے بجٹ دستاویز لیگی رکن اسمبلی اصغر روحیل کو دے ماری جواب میں لیگی رکن نے بھی کتاب پھینک دی اور دونوں رہنمائوں کے درمیان سخت جملوں کا بھی تبادلہ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے اسپیکر اسد قیصر نے اجلاس 20 منٹ کے لئے ملتوی کردیا ۔ اپوزیشن احتجاج کے دور ان کئی وزراء مسکراتے رہے ۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے میری تقریر کے دوران مداخلت کرنے دی، آپ نے اس ایوان کا احترام مجروح کرایا، آپ کو تاریخ یاد رکھے گی کہ کس طرح اس مقدس ایوان کا تقدس و احترام مجروح کرایا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں اراکین کو موبائل استعمال کرنے سے روک دیا، انہوں نے عملے کو ہدایت کی جو اراکین موبائل سے ویڈیو بنا رہے ہیں ان کے موبائل لے لیے جائیں۔ بعد ازاں قومی اسمبلی کااجلاس وقفہ کے بعد دوبارہ شروع ہوا تو حکومتی اراکین کی جانب سے ہنگامی آرائی اور شورشرابہ کا سلسلہ جاری رہا ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اپوزیشن لیڈر کوبجٹ سیشن میں تقریر کرنے پر حکومتی نے خوب ہلڑ بازی کی تھی اور اپوزیشن لیڈر تقریر نہ کر سکے ۔

شاہد آفریدی سے کافی مرتبہ کہا گیا ہے کہ آپ سیاست میں آ جا ٰئیں لیکن شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ آبی آنے کا کوئی آرادہ نہیں بعد کا کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

Share

About admin

Check Also

افواہیں غلط ثابت ،ویڈیو جعلی ہے یا اصلی ۔مفتی عزیزالرحمان قصوار ہے یا نہیں ؟۔۔ رپورٹ نے تہلکہ مچادیا

افواہیں غلط ثابت ،ویڈیو جعلی ہے یا اصلی ۔مفتی عزیزالرحمان قصوار ہے یا نہیں ؟۔۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com