Breaking News
Home / سٹی نیوز / امتحانات پالیسی میں بڑی تبدیلیاں، پیپر کا دورانیہ اب کم کردیا گیا، اب پیپر کتنے گھنٹے کا ہوگا؟ طلبا کیلئے بڑی خبر

امتحانات پالیسی میں بڑی تبدیلیاں، پیپر کا دورانیہ اب کم کردیا گیا، اب پیپر کتنے گھنٹے کا ہوگا؟ طلبا کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا لاہور سمیت صوبے بھر کے 27 لاکھ سے زائد طلبا کیلئے امتحان پالیسی تبدیل،پرچہ کا دورانیہ اڑھائی گھنٹہ سے کم کر کے

ڈیڑھ گھنٹہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیف نے پارٹنر سکولوں کے کوالٹی امتحانات کی پالیسی میں بنیادی تبدیلیاں کر دی ہیں اس ضمن میں پارٹنر سکولوں کے سربراہان کو
آگاہ کر دیا گیا ہے، پیف حکام کے مطابق پارٹنر سکولوں کے طلبا کا امتحان تین شفٹوں کی بجائے اب صرف دو شفٹوں میں ہوگا جبکہ اتوار کے روز امتحان لینے کا شیڈول بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ نئی پالیسی کے مطابق
پارٹنر سکولوں میں زیر تعلیم طلبا کا صرف 25 فیصد نصاب میں سے امتحان ہوگا جبکہ انگریزی مضمون کے حاصل کردہ نمبرز کو مجموعی رزلٹ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا، نئی امتحانی پالیسی کے تحت پیف نے طلبا کا اپنے ہی سکول میں امتحانی مرکز

بنانے کی بھی اجازت دے دی ہے، پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے تحت کوالٹی ایشورنس امتحانات کا آغاز 21 جون سے ہوگا۔واضح رہے کہ قبل ازیں لاہورسمیت صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پرچوں کا
دورانیہ ایک گھنٹہ کم کرنے پر غور کیاگیا،پیپر کا دورانیہ ایک گھنٹہ کم کرکے دو گھنٹے کرنے پر غور کیا جارہا ہے، طلباکو ایم سی کیو سوالات دیئے جائیں گے، ایم سی کیو پیپر طلبا جلد حل کرسکیں گے۔ستر فیصد پیپر معروضی سوالات پر ہوگا جبکہ باقی 30 فیصد پیپر نثری سوالات پر مشتمل ہوگا، پیپر کا دورانیہ ایک گھنٹہ کم کرنے کا حتمی فیصلہ آئندہ وزرائے تعلیم کانفرنس میں کیا جائے گا۔

Share

About admin

Check Also

اسلام آباد میں تبدیلی کی افواہیں! چوہدری نثار کو کونسی ذمہ داریاں سونپی جانے کا امکان ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  سسٹم میں بڑی تبدیلی کی خبریں افواہوں کی صورت میں سامنے ہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com