Breaking News
Home / دلچسپ و عجیب / کچھ ہی دیر بعد بیوی نے شوہر کو کیا سرپرائز دیا ؟

کچھ ہی دیر بعد بیوی نے شوہر کو کیا سرپرائز دیا ؟

لاہور (ویب ڈیسک) ایک ملک میں آبادی کی شرح منفی میں جا رہی تھی، حکومت نے لوگوں کو آبادی بڑھانے کے لیے Incentive دیتے ہوئے اعلان کیا کہ حکومت چھ بچوں والے خاندان کو مفت فلیٹ دے گی۔ ایک شوہر نے اپنی بیوی سے کہا کہ اگر وہ دل بڑا کرے اور فساد ڈالنے کے بجائے اس سنہری

موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ذاتی فلیٹ کی مالکہ بننا چاہتی ہے تو اس کے پاس ایک منصوبہ ہے۔ پھر اس نے اپنی بیوی کو حکومت کا اعلان سنایا اور کہا کہ وہ اس منصوبے کے تحت اپنے ذاتی فلیٹ کے مالک بن سکتے ہیں۔ بیوی نے حیرانی سے کہا: مگر ہمارے تو چار بچے ہیں‘ مزید دو بچے کہاں سے آئیں گے؟ شوہر نے نظریں نیچی کرتے ہوئے نہایت لجاجت سے کہا: میں تم سے یہی تو کہنا چاہ رہا تھا کہ اگر تم دل بڑا کرتے ہوئے فتنہ فساد برپا نہ کرو تو میرے پاس اس سلسلے میں ایک قابل عمل منصوبہ ہے۔ بیوی نے کہا: چلو بتائو۔ شوہر نے کہا کہ اس کی ایک گرل فرینڈ ہے اور اس میں سے اس کے دو بچے ہیں‘ اگر وہ قبول کرے تو میں ان دو بچوں کو گھر لے آتا ہوں اور یوں مل کر چھ بچے ہو جائیں گے اور ہم فلیٹ کے مالک بن جائیں گے۔ بیوی نے شوہر سے کہا‘ گو کہ معاملہ بہت سیریس اور سنگین تھا تاہم صرف وہ ذاتی فلیٹ کے چکر میں اس کو معاف کرتی ہے اور اسے اجازت دیتی ہے کہ وہ ان دو بچوں کو گھر لے آئے تاکہ وہ فلیٹ کے مالک بن سکیں۔ شوہر ان دو بچوں کو لینے کے لیے چلا گیا۔ چار چھ گھنٹوں بعد واپس آیا تو گھر میں چار کے بجائے دو بچے تھے۔ شوہر نے حیرانی سے پوچھا کہ باقی دو بچے کہاں ہیں۔ بیوی نے شرمندگی سے نظریں جھکاتے ہوئے کہا: لگتا ہے ہمارا منصوبہ لیک آئوٹ ہو گیا ہے۔ وہ بچے جن کے تھے وہ بھی تمہاری طرح انہیں واپس لے گئے ہیں۔

Share

About admin

Check Also

ہائے رے بڑھاپا:80 سالہ پاکستانی سیاستدان نے 20 سالہ خوبصورت لڑکی سے شادی توکرلی پر پہلی رات ایسا کچھ ہوگیا کہ بیوی صدمے سے بے ہو ش ہو گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بڑھاپے میں شادی اگر کسی جوان لڑکی سے ہو جائے تو پھر مذاق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com