Breaking News
Home / Other / محبت میں گرفتار ہو کر سات سمندر پار آگئی

محبت میں گرفتار ہو کر سات سمندر پار آگئی

صوبائی دارلحکومت کے رہائشی نوجوان حسیب کی محبت میں گرفتار ہو کر چیکو سلوواکیہ کی20 سالہ دوشیزہ پاکستان آ گئی اور اسلام قبول کرنے کے بعد شادی کے بندھن میں بند ھ گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق حسیب واپڈا میں سرکاری ملازم ہے اور حسیب سے عنیقہ کی ملاقات انسٹاگرام کے ذریعے ہوئی جو کہ جلد دوستی اور پھر محبت میں تبدیل ہو گئی ، عنیقہ کا تعلق چیکو سیلواکیہ کی زمیندار فیملی سے ہے اور و ہ تین ہفتے قبل پاکستان پہنچیں تو حسیب انہیں اپنے ڈیرے پر لے گئے جہاں انہوں نے ماہرانہ انداز میں بھینسوں کے دودھ دھوئے ۔

حسیب کا کہناتھا کہ میں نے عنیقہ کو شعوری طور پر پسند نہیں کیا بلکہ سب قدرتی طور پر ہوا اور یہ مجھے پسند کرنے لگی، عنیقہ کا کہناتھا کہ مجھے یہاں آ کر معلوم ہوا کہ پاکستان کے لوگ بہت ہی اچھے اور رحم دل ہیں ، مجھے پاکستان کا کھانا بہت پسند ہے ، سب سے زیادہ بہترین شوارما لگتا ہے جبکہ روٹی بھی پسند کرتی ہوں لیکن ابھی بنانی نہیں آتی ہے ۔عنیقہ نے بتایا کہ حسیب نے ان سے شادی کا پوچھا جس پر میں نے ہاں کر دی ، میں پاکستان میں ہی رہنا پسندکروں گی ۔ حسیب کی پہلے منگنی ہو چکی تھی لیکن عنیقہ سے محبت کے بعد انہوں نے منگی ختم کر دی تھی ۔

Share

About admin

Check Also

اپنے ہی جب یہ کریں تو بندہ کس سے شکایت کرے ،بالی وڈ سپر سٹار عامر خان کی بیٹی نے ایسا شرمناک انکشاف کر دیا کہ کوئی یقین نہ کر سکے گا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  اپنے ہی جب ج ن س ی ز ی ا د …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Powered by themekiller.com